یہ تو شاید اڑتا ہی گرنے کے لیے ہے، تاریخ کے 6 ناکارہ ترین جہاز جو بنے ہی کباڑ خانے کے لیے تھے

تقریباً ہر کوئی یا خاص طور پر اگر آپ کوئی ایسے شخص ہے جو تاریخ یا ہوائی جہاز میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں تو، یہ جانتے ہی ہوں گے کہ رائٹ بھائی کون تھے۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ وہ کون ہیں تو ، وہ تاریخ کے سب سے معروف ہوائی جہاز ڈیزائنر ہیں۔ لیکن اس کے باوجود، بالآخر کامیاب ہونے سے پہلے وہ متعدد بار ناکام ہوگئے۔ اگرچہ، وہ واحد ہی نہیں تھے جنہوں نے جہاز تیار کرنے کی وشش کی اور ناکام ہو گئے۔ خاص طور پر ، 1950 اور 60 کی دہائی کے دوران، لوگوں نے ہوائی جہاز کو دوبارہ سے کئی منفرد انداز میں تیار کرنے کے لئے بار بار کوشش کی لیکن زیادہ تر ناکام رہے۔ آئیے ہوائی جہاز کی تاریخ کی سب سے بڑی ناکامیوں کو دیکھتے ہیں۔
 
The Fisher P-75 Eagle
یہ طیارہ جب تخلیق کیا جارہا ہے تھا اس وقت لوگوں کو اسے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں- یہ طیارہ فتح کی علامت کے طور پر تیار کیا گیا تھا- اس طیارے کے نام موجود 75 جنگ کے عظیم فرانسیسی ہتھیار 75 ایم ایم کی بندوق سے لیا گیا تھا- اس طیارے کو مختلف جہازوں کے حصوں کو ملا کر تیار کیا گیا- لیکن بدقسمتی سے یہ اس کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا جس کی لوگوں کو امید تھی- اس لیے اسے فوراً ہی ناقابلِ استعمال قرار دے دیا گیا-
 
The Douglas DC-10
اس طیارے کے استعمال پر 55 حادثات کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں ، یہ اب تک بنائے گئے بدترین طیاروں میں سے ایک ہے۔ اس طیارے میں مسئلہ یہ تھا کہ اس کے دروازے باہر کی جانب کھلتے تھے نہ کہ اندر کی جانب جس کی وجہ سے انہیں مناسب انداز میں بند کرنا مشکل ہوتا تھا- 1972 میں ایک اڑان کے دوران دروازہ کھلا ، اور یہ 1974 میں دوبارہ ہوا۔ 1979 میں ، ٹیک آف کے دوران ایک ونگ اس طیارے سے گر گیا۔ اس طیارے کو محفوظ تر کرنے کے لئے بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں۔
 
The Bell FM-1 Airacuda
یہ طیارہ 1937 میں متعارف کروایا گیا اور اس وقت اس جہاز کے جدید ڈیزائن اور خصوصیات کی وجہ سے اس طیارے سے بہت سی امیدیں وابستہ کرلی گئی تھیں- اس کا ایک مثبت پہلو یہ تھا کہ اس میں انجن اور بندوقیں رکھی جاتی تھیں، کیونکہ اس کو لڑاکا طیارے کے طور پر استعمال کرنا بہت آسان تھا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ طیارہ تیزی سے گرم ہوگیا جس کی وجہ اس کا خراب ڈیزائن قرار پایا- اس کے علاوہ اندر بندوق نے فائرنگ بھی شروع کردی جس سے جہاز کے اندر بھی دھواں بھر گیا-
 
The Vought F7U Cutlass
یہ جہاز اپنے منفرد ڈیزائن کی بدولت مشہور ہوا کیونکہ یہ باقاعدہ دم سے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اس کے پروں کو غیر روایتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا- اس کے عمدہ ڈیزائن کے باوجود ، طیارہ کثرت کے ساتھ مسائل بھی رکھتا تھا- اگرچہ اس جہاز کی رفتار تیز تھی لیکن یہ اونچائی تک نہیں جاسکتا تھا اور نہ ہی لمبے وقت تک ہوا میں پرواز کرسکتا تھا- یہی نہیں بلکہ اس یہ طیارہ بمشکل ہی کامیابی کے ساتھ ٹیک آف کر پایا- تقریباً 25 فیصد مرتبہ اپنی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہوا-
 
The PZL M-15 Belphegor
یہ جہاز پولینڈ میں تخلیق کیا گیا تھا ،یہ سب سے پہلا بائی پلین یعنی دو جوڑی پروں والا طیارہ تھا۔ یہ طیارہ 1972 میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے فصلوں پر اسپرے وغیرہ کے لیے لئے بنایا گیا تھا۔ طیارہ جیٹ پاور سے بنایا گیا تھا، جو کسی کے اندازے سے کہیں زیادہ مہنگا نکلا تھا۔
 
The Harrier Jump Jet
برطانوی بحریہ سے متاثر ہوکر، سوویت یونین نے یہ طیارہ بنایا جسے انہوں نے یاکوویلیک یاک 38 کا نام دیا۔ بدقسمتی سے، برطانوی طیارے کا سوویت ورژن اس کے معیار پر قائم نہیں رہا۔ جب باہر موسم گرم ہوتا تھا تو طیارہ صرف 15 منٹ تک ہوا میں رہ سکتا تھا۔ بہتر موسم میں، طیارہ پھر بھی صرف 800 میل دور اڑ سکتا تھا جبکہ اس جہاز میں کوئی ہتھیار بھی نہیں تھا۔

سائنس / ٹیکنالوجی

وہ 6 آسان طریقے جو 80 سال کی عمر میں بھی آپ کی یادداشت کو جوان رکھیں

تاریخ کے 6 ناکارہ ترین جہاز جو بنے ہی کباڑ خانے کے لیے تھے

دماغ کیسے سیکھتا ہے: امتحانات کی تیاری کے لیے سائنسی نکات

کبھی کبھی ایسا کیوں لگتا ہے کوئی ہمارے آس پاس موجود ہے؟ دلچسپ انکشافات

مزید سائنس / ٹیکنالوجی...