|
|
سمندر، اسپورٹس کاریں، پرتعیش بحری جہاز اور کھجور کے
درخت، یہ وہ چیزیں ہیں جن کا ذکر آپ "موناکو" کے بارے میں بات کرتے ہوئے
سنتے ہیں۔ موناکو کو آپ امیر ترین اور مشہور شخصیات کی جنت کہہ سکتے ہیں۔
موناکو ایک چھوٹا لیکن بہت ہی خوشحال ملک ہے۔ لیکن اس ملک سے کچھ دلچسپ اور
چونکا دینے والے حقائق بھی جڑے ہیں- |
|
ویزے کی ضرورت نہیں |
موناکو فرانسیسی رویرا پر واقع ایک خود مختار ریاست اور
مائیکرو اسٹٹیٹ ہے جو اٹلی کے علاقے لیگوریا کے قریب ہے۔ موناکو ان چند
ممالک میں سے ایک ہے جن کے ساتھ صرف ایک ملک کی سرحد لگتی ہے اور موناکو کے
ساتھ فرانس کی سرحد ہے- ان دونوں کے شہریوں کو ایک دوسرے کے ہاں آنے جانے
کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی- |
|
|
دوسرا سب سے چھوٹا ملک |
موناکو رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک
ہے جبکہ پہلا ویٹیکن سٹی ہے- موناکو صرف 0.81 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا
ہوا ہے یعنی آپ چاہیں تو پیدل بھی پورا ملک گھوم سکتے ہیں- لیکن ساتھ ہی
موناکو دنیا کی سب سے زیادہ گنجان آباد خود مختار ریاست بھی ہے۔ |
|
|
ہر کوئی امیر ہے |
موناکو دنیا کی سب سے بلند ترین جی ڈی پی رکھتا ہے جبکہ
یہاں غربت کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے- یہاں بےروزگاری کی شرح صرف 2 فیصد
ہے جبکہ روزانہ 48 ہزار ملازمین فرانس اور اٹلی سے یہاں آتے ہیں- اس کے
علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ کروڑ پتی اور ارب پتی افراد یہیں پائے جاتے ہیں- |
|
|
شہریت آسان نہیں |
یہاں نہ تو پیدائش کی صورت میں کسی کو شہریت دی جاتی ہے
اور نہ ہی اس ملک کے کسی شہری سے شادی کرنے پر شہریت ملتی ہے- موناکو کی
شہریت حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے- لیکن اس بات کا فیصلہ ملک
کا بادشاہ کرتا ہے کہ کسے اس ملک کا پاسپورٹ دینا ہے اور کسے نہیں- |
|
|
ذاتی بینک اکاؤنٹ |
موناکو کے رہائشیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا ذاتی
بینک اکاؤنٹ رکھتے ہوں جبکہ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ایک بڑی رقم کی ضرورت
ہوتی ہے- لیکن اکاؤنٹ کھولنے سے قبل عملہ آپ کے آمدن کے ذرائع کی بھرپور
جانچ کرے گا- آپ بغیر اکاؤنٹ کے نہ تو اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں
اور نہ ہی سم کارڈ خرید سکتے ہیں- |
|
|
ڈریس کوڈ |
اس ملک میں لباس کے حوالے سے بھی کافی پابندیاں ہیں-
مثال کے طور پر آپ ساحل سمندر پر سوئمنگ سوٹ پہنیں گے یا پھر بغیر شرٹ کے
گھومیں گے- اس کے علاوہ آپ کو ساحل پر جوتے پہن کر چلنے کی اجازت بھی نہیں
ہوتی ورنہ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ آپ شارٹس پہن کے عوامی
مقامات پر بھی نہیں جاسکتے- |
|
|
اپنی رہائش گاہ |
موناکو جب بچے 18 سال کے ہوجاتے ہیں تو وہ اپنی ذاتی
رہائش گاہ کے حقدار پاتے ہیں- لیکن یہ گھر لینے کے لیے انہیں حکومت سے
درخواست کرنی پڑتی ہے جس پر عملدرآمد کے لیے انہیں کئی سال انتظار بھی کرنا
ہوتا ہے- |
|