تنخواہ ہر مہینے کی دس تاریخ کو ہی ختم ہو جاتی ہے... روزمرہ کی خریداری میں کی جانے والی وہ غلطیاں جن کی وجہ سے ہر مہینے کا بجٹ خراب ہو جاتا ہے

 
گھر کے عام سودا سلف کی خریداری ایک مشکل کام ہوتا ہے جس سے ہر کوئی بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ افراد اس سے جان چھڑانے کے لیے مہینے میں ایک ہی بار ساری خریداری کر لینے کو ترجیح دیتے ہیں- مگر اس کے باوجود یہ ناممکن ہے کہ مہینے کے دوران خریداری نہ کرنی پڑے کسی نہ کسی چیز کی ضرورت ضرور پڑ جاتی ہے اور اس کے بعد جب انسان ایک چیز خریدنے جاتا ہے تو اس کے ساتھ دوسری کئی چیزوں کی خریداری میں لاشعوری طور پر کر لیتا ہے اور اس طرح سے بجٹ کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے-
 
گھریلو خریداری میں بچت کے رہنما اصول
کہاوت ہے کہ خالی دکان دکاندار کی جیب کو خالی کر دیتی ہے اور بھری دکان گاہکوں کی جیب کو خالی کر دیتی ہے۔ یہ وہ بنیادی اصول ہوتا ہے جو کہ بڑے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور اپناتے ہیں اور اکثر لوگ وہاں جا کر ایسی غیر ضروری اشیا کی بھی خریداری کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جن کی ان کو ضرورت نہیں ہوتی ہے- مگر کچھ بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بڑے اسٹورز کے بچھائے جال سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اپنے بجٹ کو بھی خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے-
 
فری سیمپل کا استعمال مت کریں
اکثر بڑے اسٹورز میں فری سیمپل آفر کیے جاتے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے مگر ابتدا میں فری ہونے کے سبب لوگ ان کو قبول کر دیتے ہیں- جس کے بعد ان کے خریدنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے جس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ فری سیمپل کو لینے سے انکار کر دیں-
 
ہر روز خریداری سے بچیں
اگر آپ ہر روز خریداری کرنے والے ہیں تو پھر آپ کا بجٹ کبھی بھی درست نہیں رہ سکتا اس کی جگہ پر ہفتہ وار یا پھر مہینے کے اعتبار سے ایک ہی بار خریداری کر لیں اور بار بار شاپنگ کے لیے جانے سے بچیں- کیوں کہ اس طرح سے ضروری اشیا کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اشیا کی خریداری کا امکان بڑھ سکتا ہے-
 
بھوکے پیٹ خریداری کے لیے نہ جائیں
اگر آپ ضروری اشیا کی خریداری کے لیے جا رہے ہیں اور آپ کا پیٹ خالی ہے تو ضروری اشیا کی خریداری کے ساتھ ساتھ اسٹور میں موجود کھانے پینے کی اشیا آپ کو اپنی جانب متوجہ کریں گی جن کی خریداری میں آپ اپنے پیسے برباد کر سکتے ہیں- اس وجہ سے ہمیشہ خریداری سے قبل کھانا کھا کر جائیں-
 
خریداری دن کے ابتدائی حصے میں کریں
اکثر دن بھر کی تھکن کے بعد خریداری کے لیے جانے میں اس بات کا احتمال ہوتا ہے کہ تھکن کے سبب چیزوں کی کوالٹی اور قیمت پر آپ نظر نہ رکھ سکیں- اور اس وجہ سے بہت ساری ایسی اشیا بھی خرید لیں جو کہ مہنگی ہوں اور ایسا صرف تھکاوٹ کے سبب ہو سکتا ہے اس وجہ سے خریداری کے لیۓ صبح کے وقت کا انتخاب کریں جب رش بھی کم ہو اور آپ بھی تازہ دم ہوں-
 
سستے کے چکر میں فاضل چیزیں نہ خریدیں
اکثر افراد کا بجٹ اس سبب بھی خراب ہو سکتا ہے کہ وہ کسی بھی چیز کو بڑی مقدار میں صرف سستے ملنے کے سبب خرید لیتے ہیں- جس کی وجہ سے ایک چیز خریدنے کے باعث دوسری چیز کے پیسے خرچ ہو جاتے ہیں جو بجٹ کو خراب کر سکتے ہیں اس وجہ سے ہمیشہ صرف اتنا ہی خریدیں جتنی آپ کو ضرورت ہے-
 
امید ہے کہ خریداری کے ان اصولوں کے استعمال سے نہ صرف آپ کے بجٹ میں بہتری آئے گی بلکہ آپ ان غلطیوں سے بھی بچیں گے جو آپ کے بجٹ کو خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہیں -

متفرق

کیا آپ پیاز کی سات اقسام اور ان کے مختلف استعمال کے بارے میں جانتے ہیں

تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے

کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق

توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

مزید متفرق...