دنیا میں کوئی جھنڈا جامنی رنگ کا کیوں نہیں ہوتا۔۔۔کسی بھی ملک کے جھنڈے میں کیا خاص بات چھپی ہے

 
ملک کی پہچان ایک ایسا احساس ہے جو دل سے ہوتا ہے اور یہ راحت آپ ملک سے دور ہو کر تو اور بھی زیادہ محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔جب بھی اپنے ملک کا جھنڈا نظروں کے سامنے آتا ہے تو ایک اطمینان اور اپنائیت کا احساس دل میں سما جاتا ہے۔۔۔چاہ کر بھی اس احساس کو کم نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ ہر ملک کے جھنڈے کی ایک کہانی اور کوئی نا کوئی ایک اہم پیغام ضرور ہوتا ہے۔۔۔
 
پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ اقلیت کا ہے اور اسے جھنڈے میں واضح مقام دینے کا مقصد ہی اقلیت کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔۔۔لیکن ایک حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی جھنڈے میں جامنی رنگ شامل نہیں۔۔۔ اس کی وجہ آپ آرٹیکل کے اختتام پر دی گئی ویڈیو میں جان سکتے ہیں:
 
 
برازیل کے جھنڈے کو غور سے دیکھیں تو یہ ملک کی شکل کا ہے۔۔۔اس میں ہرا رنگ وہاں کے جنگلات کا ہے، پیلا رنگ وہاں موجود سونے کا ہے۔۔۔اور نیلا رنگ آسمان کا ہے۔
 
 
عرب کی دنیا کے زیادہ تر جھنڈوں میں سرخ، ہرا، کالا اور سفید رنگ نمایاں ہوتا ہے کیونکہ یہ پین عرب جھنڈے اور ممالک کہلاتے ہیں-
 
 
ڈنمارک کا جھنڈا آٹھ سو سال پرانا ہے اور اسے دنیا کا سب سے پرانا جھنڈا مانا جاتا ہے۔۔۔
 
 
غور کیجئے تو زیادہ تر جھنڈے چوڑائی میں زیادہ اور لمبائی میں کم ہوتے ہیں لیکن کچھ ممالک کے جھنڈے چوکور بھی ہوتے ہیں۔۔۔
 
 
جھنڈوں کے بارے میں اس ویڈیو میں مزید تفصیل سے جانا جا سکتا ہے-
 

متفرق

کیا آپ پیاز کی سات اقسام اور ان کے مختلف استعمال کے بارے میں جانتے ہیں

تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے

کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق

توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

مزید متفرق...