تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے

 
ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہم روزانہ دیکھتے ہیں اور ان چیزوں کے مخصوص استعمال ہوتے ہیں لیکن ہم اس بات سے بالکل بے خبر ہوتے ہیں۔ جیسے کہ آپ نے تالے کے نیچے موجود چھوٹا سا سوراخ ضرور دیکھا ہوگا لیکن آپ اس کے مقصد ناواقف ہوں گے- ایسی لاتعداد چیزیں ہماری زندگیوں میں موجود ہوتی ہیں- آج انہیں میں سے ہم چند چیزوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے-
 
تالے کے نیچے چھوٹا سا سوراخ
اگر آپ کسی بھی چابی سے کھلنے والے تالے کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اس کے نیچے کی جانب ایک چھوٹا سا سوراخ نظر آئے گا- لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ یہ سوراخ کس لیے ہوتا ہے؟ درحقیقت تالے بیرونی استعمال کے لیے ہوتے ہیں اس لیے انہیں موسموں کی سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے- یہ سوراخ بارش کے پانی کو تالے میں رکنے نہیں دیتا جس کی وجہ سے تالے کا اندرونی حصہ زنگ سے محفوظ رہتا ہے- اس کے علاوہ اس سوراخ سے تیل وغیرہ ڈالا جا سکتا ہے تاکہ تالے کو کھولنے میں ہمیشہ آسانی کا سامنا رہے-
 
مائیکرو ویو اوون کے دروازے
جب ہم مائیکرو وویو میں رکھے اپنے کھانے کے گرم ہونے یا پکنے کے انتظار کر رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ہم اسے مائیکرو وویو میں لگے شیشے یا جالی سے دیکھتے بھی رہتے ہیں- دروازے میں لگی یہ جانی دھات سے تیار کردہ ہوتی ہے جو کہ انتہائی ضروری ہوتی ہے- چونکہ مائیکرو وویو سے ایسی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو انسان کے لیے خظرناک ہوتی ہیں تو ایسے یہی جالی ان شعاعوں کو روکنے کا سبب بنتی ہے اور ہماری حفاظت کرتی ہے-
 
باکس کٹر کے آخری حصے پر ڈھکن
اکثر باکس کٹر کے ساتھ ایک ڈھکن ضرور ہوتا ہے جو ہینڈل کے آخری حصے پر لگتا ہوتا ہے- یہ کسی سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ اس کا بہت اہم مقصد ہوتا ہے- جب آپ کٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ کا بلیڈ کمزور ہوتا جاتا ہے اور یہ ڈھکن اس سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے- بلیڈ کو غور سے دیکھیں تو اس ہر تھوڑے حصے کے بعد ایک لکیر نظر آتی ہے- یہ وہ جگہ ہوتی ہے جسے آپ اس ڈھکن کی مدد سے توڑ کر اپنے بلیڈ کو پھر سے نیا اور قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں-
 
ٹوکری
لانڈری کی ٹوکری میں ہمیشہ آپ کو بڑے بڑے سوراخ نظر آتے ہیں- کیا آپ ان سوراخوں کی وجہ جانتے ہیں- اگر نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں جی ہاں یہ سوراخ ایک خاص مقصد کے تحت بنائے جاتے ہیں- اگر آپ اپنے گندے میلے کپڑے اتار کر کسی ڈبے میں پھینکیں گے تو وہاں انہیں پھپھوندی لگ جائے گی اور وہ خراب ہوجائیں گے کیونکہ پہنے ہوئے کپڑوں میں گیلا پن یا نمی موجود ہوتی ہے- اس کے برعکس ٹوکری میں اگر ان کپڑوں کو پھینکا جائے تو ٹوکری میں موجود سوراخ وہاں سے ہوا کے گزر کو یقینی بناتے ہیں جس کی بدولت کپڑے محفوظ رہتے ہیں-
 
جینز میں لگے دھاتی بٹن
جینز کی جیبوں کے اردگرد دھات کے چھوٹے چھوٹے بٹن ہوتے ہیں جن پر زیادہ تر لوگ توجہ بھی نہیں دیتے۔ اگر ان کو فیشن کے لوازمات کے طور پر دیکھا جائے تو یہ بات درست نہیں ہوگی۔ دھات کے ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو rivets کہتے ہیں۔ انہیں ایسے مقامات پر رکھا جاتا ہے جہاں سادہ سلائی کافی نہیں ہوتی ہے۔ Rivets پتلون کو مضبوط بناتے ہیں تاکہ وہ زیادہ دیر تک چل سکے۔
 
لفٹ کے دروازے میں سوراخ
لفٹ کے دروازوں میں چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے اور کیا اس کا کوئی مقصد بھی ہے؟ دراصل یہ ایک بہت اہم چیز ہے کیونکہ لفٹ کے دروازے کی بھی چابیاں ہوتی ہیں جو اس سوراخ میں ہی داخل کی جاتی ہیں- اگر لفٹ پھنس جاتی ہے تو لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے دروازے کے اس سوراخ میں ہی چابی لگا کر دروازے کو کھولا جاتا ہے اور لوگوں کو باہر نکالا جاتا ہے-
 

متفرق

کیا آپ پیاز کی سات اقسام اور ان کے مختلف استعمال کے بارے میں جانتے ہیں

تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے

کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق

توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

مزید متفرق...