کیا آپ کسی بات سے پریشان ہیں۔۔۔ چند آسان ٹپس جو آپ کو اس کیفیت سے نکال سکتی ہیں

 
آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں کبھی بھی باس کی جھاڑ یا کام کا انبار اکثر آپ کا موڈ خراب کردیتا ہے اور آپ اکثر کام کے دباؤ اور پریشانی کی وجہ سے اداسی کا شکار رہتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں چند ایسے طریقے جن کی مدد سے آپ اپنا موڈ بہتر بناسکتے ہیں۔ تناؤ کا درست انداز سے مقابلہ کرنے سے آپ کو نفسیاتی اور جسمانی طور پر بہتر محسوس کرنے میں مدد ملے گی اور آپ کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ تناؤ سے نمٹنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں کچھ آپ کو وقتی طور پر ڈپریشن سے نکال سکتے ہیں لیکن مستقل مدد نہیں کرتے جبکہ بعض طریقوں کے منفی نتائج بھی سامنے آتے ہیں تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کن چند آسان ٹپس سے آپ اپنی ڈیریشن کو دور بھگا سکتے ہیں۔
 
اپنے جسم کو آرام دیں
جسمانی سرگرمیوں کو کم کرنے سے بھی آپ کو ڈپریشن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ذہنی تناؤ کے دوران کوئی محنت طلب کام کرنے کے بجائے آرام کرنے کی کوشش کریں۔ مراقبہ کریں اس سے آپ کو تکلیف دینے والے احساسات کو ذہن سے مٹانے میں مدد ملے گی ۔
 
 
جذبات کا اظہار
تناؤ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ڈپریشن کے دوران آپ اپنے آپ سے الجھ رہے ہوتے ہیں اور آپ کا ذہن بری طرح ماؤف ہونے لگتا ہے لیکن اگر آپ کسی دوست یا قریبی شخص سے اپنی پریشانی کا اظہار کریں گے تو آپ کو تناؤ کی کیفیت سے نکلنے میں بڑی حد تک مدد مل سکتی ہے۔
 
مزاح
تناؤ کا شکار افراد خود کو الگ تھلگ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور بات بے بات بھڑک اٹھتے ہیں اور معمولی سی باتوں کو بھی بہت بڑا سمجھ لیتے ہیں لیکن اگر تناؤ کی کیفیت دور کرنا چاہتے ہیں تو ہنسی مذاق کی کوشش کریں اس سے آپ کے موڈ پر فرق پڑے گا جس سے رفتہ رفتہ آپ کا ڈپریشن کم ہوجائے گا۔
 
 
مسئلے کا حل تلاش کریں
مشکلات اور پریشانیاں ہر انسان کی زندگی میں آتی ہیں لیکن کچھ لوگ ان سے مقابلہ کرتے ہیں تو کچھ انہیں اپنے سر کا بوجھ بناکر ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اگر آپ ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو کوئی نہ کوئی حل ضرور ملے گا اور آپ غیر ضروری تناؤ کی کیفیت سے بھی چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔

متفرق

کیا آپ پیاز کی سات اقسام اور ان کے مختلف استعمال کے بارے میں جانتے ہیں

تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے

کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق

توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

مزید متفرق...