|
|
آرٹ کا واقعی ایک مقصد ہوتا ہے۔ دنیا کے مشہور مقامات کے
پیچھے ان کے ہوشیار معماروں اور فنکاروں نے خود چند نشانیوں کو چھوڑ کر
شاندار شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ یہ نشانیاں دراصل حیرت انگیز راز ہیں جو آج
کے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رہے ہیں- |
|
اسفینیکس کے نیچے خفیہ
کمرے |
مصر میں قدیم دور میں بنایا جانے والا یہ مجسمہ جسے
sphinx کے نام سے جانا جاتا ہے کئی افسانوی کہانیاں رکھتا ہے- عام طور پر
صحرا میں موجود اسے ایک دیوقامت یادگار سمجھا جاتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان
کر حیرت ہوگی کہ اس مجسمے کے ساتھ اور بھی راز منسلک ہیں جو بہت کم لوگ
جانتے ہیں- جی ہاں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں بہت وسیع و عریض سرنگیں اور
خفیہ چیمبرز یا کمرے بھی ہیں جو مجسمے کے ایک طرف کے بلاک کے اندر پائی
جاتی ہیں اور اس ڈھانچے کے نیچے کی جانب جاتی ہیں- |
|
|
لیمپ پوسٹ کے سامنے
چھوٹا سا پولیس اسٹیشن |
یہ لندن کا ایک مصروف ترین مقام ہے جس کا تحفظ اور
نگرانی انتہائی ضروری تھی- اس جگہ کو تعمیر کرنے والوں نے اس کی حفاظت کا
ایک منفرد حل نکالا اور وہ تھا یہاں ایک ایسا پولیس اسٹیشن تعمیر کرنا جس
پر لوگوں کی توجہ نہ جائے- اگرچہ یہ اب استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن
یہ اب بھی حیرت کا باعث ہے اور بہت سارے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول
کرواتا ہے۔ |
|
|
خفیہ ٹریک 61 |
ٹریک 61 نیویارک کے شہر مین ہٹن میں میٹرو-نارتھ ریل روڈ
پر واقع ہے- یہ ریلوے ٹریک The Waldorf Astoria کے نیچے زیرِ زمین واقع ہے
اور قدیم اسٹیم ٹرینوں کا گھر ہے جسے اب فراموش کردیا گیا ہے- یقیناً یہ
غیرمعمولی ہوتا ہوگا کہ آپ اوپر ہوٹل میں رات گزاریں اور ساتھ ہی زمین کے
نیچے آنے والا ٹرینوں کا شور آپ کی نیند خراب کرے- |
|
|
روم کے کولوزیم
کی زیرِ زمین سرنگیں |
رومی تاریخ اس ڈھانچے کو زبردست اہمیت حاصل ہے-
اور یہ اہمیت اسے یہاں سے ہونے والی عجیب و غریب دریافتوں کے باعث ملی-
مورخین اور ماہرین آثار قدیمہ نے کولوزیم کی زمین نیچے سے دیگر قابلِ ذکر
دریافتوں کے علاوہ سرنگوں کا ایک پیچیدہ سلسلہ بھی دریافت کیا جسے "ہائپوجیم"
کہا جاتا ہے۔ |
|
|
نیاگرا فالس
میں واقع شیطان کی خوفناک غار |
نیاگرا آبشار کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں واقع
ہے اور سیاحوں کے درمیان دنیا بھر میں مشہور ہے- لیکن اس کی شہرت کی ایک
وجہ یہاں موجود شیطان کی روح والا ایک غار بھی ہے جو یہاں ایک کھائی میں
موجود ہے- اس غار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جو یہاں ایک بار داخل ہوتا ہے
بدنصیبی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی- |
|