|
|
اسکائی کروز کی ایک تصوراتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے
کہ ایک دیوہیکل فلائنگ مشین 5000 مسافروں کو لے جا سکتی ہے اور اس میں دنیا
کی تمام آسائشیں موجود ہیں، مستقبل میں بنائے جانے والے اس طرح کے ہوائی
جہاز میں کوئی کاربن فوٹ پرنٹ نہیں ہوگا۔ |
|
اسکائی کروز میں 20 برقی انجن ہوں گے جو ہوائی جہاز کو
آسمان پر تیرنے میں مدد کرینگے ۔ نیوکلیئر فیوژن سے چلنے والا یہ جہاز
کاربن کے اخراج کے بغیر برسوں تک ایک ساتھ تیرتا رہے گا۔ |
|
تیرتی ہوئی دنیا کا تصور بذات خود کوئی نیا نہیں ہے اور
اب یمنی ڈیزائینر ہاشم الگیلانی نے انسانی تصورات اور خیالات کو نئی شکل
دیتے ہوئے، ہوا میں برسوں معلق رہنے والے لگژری ہوٹل کو ڈیزائین کردیا۔
اسکائی کروز نامی اس ہوٹل میں بیک وقت پانچ ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو
کیا جا سکتا ہے۔ یہ جہاز نیوکلیئر توانائی کی بدولت ہوا میں برسوں معلق رہ
سکتا ہے۔ |
|
|
|
اس جہاز کو مصنوعی ذہانت سے چلایا جائے گا، جو موسمی
حالات کو پڑھنے میں اس قدر ماہر ہوگا کہ یہ نہ صرف ہنگامہ خیز موسم کی پیش
گوئی کر سکے گا بلکہ اس کے اوپر سے گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاز پر آنے والے
سیاحوں کو پریشانی سے پاک تجربہ فراہم کرے گا۔ |
|
اس دیو قامت جہاز میں ایک وقت میں پانچ ہزار
سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔ جہاز میں شاپنگ مالز، جیم، سوئمنگ
پول، بچوں کے لئے پلے گراونڈز، ریسٹورنٹس ، بار، سینما اور تھیٹر شامل
ہونگے ۔ |
|
اس دیوقامت جہاز پر دیگر کمرشل جہاز لینڈنگ کرکے مسافروں
کو لانے اور لے جانے کی سہولت فراہم کریں گے۔ مسافروں کی طبعیت بگڑنے کی
صورت میں اسکائی کروز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بھی موجود ہوگا۔ |
|
|
|
یہ بڑا اور دیو قامت جہاز بہت ہی کم عرصے کے لئے زمین پر
قیام کرے گا۔ تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کب یہ باقاعدہ اپنے آپریشنز
کا آغاز کرے گا۔ |