|
|
دریا زمین کے ماحولیاتی نظام کے توازن کا ایک اہم حصہ
اور زندگی کی بنیادی ضرورت ہیں، دریاؤں کے بارے میں ایک زیادہ دلکش بات یہ
ہے کہ تالابوں یا جھیلوں کے برعکس دریا بہت سے مختلف علاقوں سے جڑتے ہیں۔
دریا مختلف جگہوں سے گزرتے ہیں، کچھ پورے ممالک میں پھیلتے ہیں۔ آج آپ کو
دنیا کے بڑے اور خوبصورت ترین دریاؤں کی سیر کرواتے ہیں۔ |
|
دریائے نیل |
یہ خوبصورت دریا افریقہ کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے
اور شمال کی طرف بہتا ہے۔ یہ افریقہ کا سب سے طویل دریا ہے۔ یہ ایتھوپیا،
اریٹیریا، جنوبی سوڈان، تنزانیہ، یوگنڈا، روانڈا، جمہوریہ سوڈان اور مصر،
اور برونڈی سمیت 11 ممالک کی لمبائی پر پھیلا ہوا ہے۔ |
|
|
ایمیزون دریا |
یہ دریا جنوبی امریکہ میں واقع ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ
یہ سب سے طویل اور دنیا کے مشہور دریاؤں میں سے ایک ہے۔ یہ اینڈیز سے لے
کر ایمیزون کے بارش کے جنگل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ بارش کے جنگل کے نازک
ماحولیاتی نظام کے سب سے ضروری پہلوؤں میں سے ایک ہے۔ |
|
|
دریائے یانگسی |
یہ دریا ایشیا کا سب سے لمبا دریا اور پوری دنیا کا
تیسرا طویل ترین دریا ہے۔ یہ تبت کے سطح مرتفع سے شروع ہوتا ہے اور مشرقی
بحیرہ چین میں بہتا ہے، اور اس کی لمبائی 6300 کلومیٹر ہے۔ یہاں پورے سال
پانی جاری رہتا ہے اور یہ چینی تاریخ کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ |
|
|
دریائے مسیسیپی |
دریائے مسیسیپی دنیا کے سب سے بڑے دریاؤں میں
سے ایک ہے اور پورے شمالی امریکہ میں دوسرا سب سے طویل دریا ہے۔ یہ 2350
میل لمبا ہے، یہ جھیل اٹاسکا سے شروع ہو کر خلیج میکسیکو میں بہتا ہے۔ یہ
پورے امریکہ میں تاریخ کا ایک بھرپور حصہ ہے۔ |
|
|
دریائے زرد |
چین کا دوسرا سب سے طویل دریا پیلا دریا ہے اور
یہ دنیا کا چھٹا سب سے بڑا دریا ہے۔ یہ دریا بہت سے پرکشش مقامات کا گھر ہے،
جیسے قدیم شہر، صحرا، جنگل کے پارک، گھاس کے میدان اور آبشار وغیرہ شامل
ہیں۔ |
|
|
دریائے ارتش |
یہ 2640 میل لمبا ایشیا کا ایک اور طویل ترین دریا ہے۔ یہ الٹائی پہاڑوں سے
شروع ہوتا ہے اور سائبیریا سے ہوتے ہوئے بحیرہ ارب سے مل جاتاہے۔ یہ
قازقستان اور روس کے لیے میٹھے پانی کا ذریعہ ہے۔ یہ کل سات پل سسٹمز پر
محیط ہے۔ |
|
|
دریائے روم |
یہ دریا سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں واقع ہے۔ یہ 15اعشاریہ 3 میل لمبا ہے، اور
الپس لیوگنو رینج سے جاتا ہے اور اٹلی میں گلورنز کے اردگرد اڈیج میں شامل
ہوتا ہے۔ |
|
|
دریائے کانگو |
یہ دریا افریقہ کا دوسرا طویل ترین دریا ہے اور دنیا کا سب سے گہرا دریا ہے
جس کی گہرائی 720 فٹ ہے۔ یہ دنیا کے سب سے خوبصورت دریاؤں میں سے ایک کے
طور پر جانا جاتا ہے۔ |
|
|
دریائے لینا |
یہ دریا سائبیریا میں ہے اور آرکٹک سمندر میں بہتا ہے۔ یہ دنیا کے طویل
ترین دریاؤں میں سے ایک ہے اور 2734 میل طویل بہتا ہے۔ |
|
|
دریائے امور |
یہ دریا دنیا کا سب سے بڑا پانی کا چینل ہے۔ یہ مچھلیوں کی 100 سے زیادہ
مختلف انواع کا ماحولیاتی نظام ہے اور خطرے سے دوچار امور چیتے ابھی تک اس
دریا کے قریب موجود ہے۔ |
|