Urdu News
تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں
کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
Finance Section
TV Channels
Live Cricket
Women Corner
Articles
Dictionary
خوبصورتی ایسی کہ نگاہیں کچھ اور دیکھنا بھول جائیں٬ انگلینڈ کا خفیہ باغ جو ہر صبح نئے معجزے ظاہر کرتا ہے
گریٹ میتھم ہال کے باغات شاید انگریزی ادب میں سب سے مشہور ہیں۔ 1900 کی دہائی کے اوائل میں گلاب سے بھرے دیواروں والے باغات میں ٹہلتے ہوئے فرانسس ہڈسن برنیٹ نے ایک خفیہ باغ کی انوکھی سوچ کو لفظوں کے پیرہن میں پرویا۔ دی سیکریٹ گارڈن (1911) بچوں کی بہت پسندیدہ کلاسک ہے۔ 100 سال سے زائد عرصے سے افسانوی Misselthwaite Manor کے میدان کے اندر چھپا باغ بچوں اور بڑوں کو یکساں طور پر متاثر کرتا رہا ہے ناول کی نوجوان یتیم لڑکی کی گھر کی تلاش اور باغبانی کا شوق ان دیواروں کے اندر کی ایک افسانوی کہانی ہے جس نے لوگوں کے دماغوں میں ایک حقیقت کا رنگ دھار لیا ہے۔
جب آپ اس ناول کو پڑھتے ہیں اور ساتھ میں فلم بھی دیکھی ہو تو اس خوبصورت باغ کے حیرت انگیز نظارے سے پیار ہو جاتا ہے۔ اس تاریخی باغ میں چہل قدمی کے دوران آپ فرانسس ہوڈسن برنیٹ کے بہت ہی پیارے کرداروں کی دنیا میں چلے جائیں گے۔
یہ خوبصورت باغ قارئین کی روح کی تسکین اور جسمانی تھراپی کے لئے بھی مؤثر ہے۔
ایک جنگل کے کنارے پر واقع عظیم میتھم ہال کا باغ تین حصوں میں تقسیم ہے۔ باغ میں داخل ہوتے ہی ان حصوں میں سے پہلا ایک لمبا باقاعدہ لان ہے جس کے بیچ میں ایک تالاب ہے۔ اس کے چاروں طرف ستونوں پر چڑھی کاسنی آئیرس کی بیلیں اپنے خوبصورت رنگ کے ساتھ ایک حسین ماورائی منظر پیش کرتی ہیں۔
تالاب پر پہنچ کر ایک سنگم نظر آتا ہے۔ دائیں طرف ایک عظیم الشان گھر ہے، بائیں جانب جنگل کی دیوار ایک تجسس پیدا کرتی ہے ۔ بالکل سیدھا آگے باغ کا مرکزی ماسٹر پیس ہے۔ ایک سیاہ لوہے کا گیٹ جو جزوی طور پر ویسٹیریا کے پھولوں سے ڈھکا چھپا ہوا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ فرانسس کے اصل خفیہ گیٹ کو 1910 کی دہائی میں باغ کی تزئین و آرائش کے دوران توڑ دیا گیا تھا۔ تاہم یہ نیا گیٹ بظاہر اسی دلکشی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ اس کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے آپ کو اندر چھپے رسمی باغ کی جھلک نظر آئے گی۔ دیواروں کے اس پار سفید اور گلابی گلاب کی بیلیں پرانی اینٹ، یوفوربیاس اور سولانم کرسپم کے ساتھ ایک رنگین پلانٹنگ اسکیم نظر آئے گی۔
کچھ قدم آگے آپ کو ویسٹیریا کے اندر چھپی باغ کی دلفریب دیوار نظرآئے گی۔ ہوا میں اڑتے جا منی رنگ کے پھولوں کے ساتھ خود کو میری لینوکس ( ناول کی ہیروئن )کے طور پر تصور کرنا بڑا بھلا احساس دیتا ہے اور ناول کی یہ سطر آپ کے دماغ میں گونجنے لگتی ہے۔
" میری نے ہمیشہ محسوس کیا کہ اسے پہلی صبح کبھی نہیں بھولنی چاہیے جب اس کا باغ اگنا شروع ہوا!'
خفیہ باغ کی دیواروں سے پرے پرانے اصطبل کے پاس ایک کچن گارڈن موسمی پیداوار کے لئے ہے۔ مئی میں، یہ آلو، لیکس، گاجر اور موسم بہار کی دیگر سبزیوں سے بھر جاتا ہے۔ مزید آگے جائیں تو باغ ایک خوشگوار کینٹش وائلڈ لینڈ میں کھلتا ہے۔ سال کے شروع میں بلیو بیلز وائلڈ لینڈ کے فرش کو کمبل کی طرح ڈھک دیتے ہیں لیکن موسم بہار کے آخر میں یہ خود رو پودے درخت کی شکل اختیارکر لیتے ہیں ۔
خفیہ باغ کے گیٹ کے باہر سے جھانکتے ہوئے اور جنگل میں گھومتے ہوئے عظیم میتھم ہال کے باغات کے اندر ایڈونچر کا ایک زبردست احساس جاگتا ہے ۔آپ انٹرنیٹ پر موجود اس باغ کی ویڈیوز سے محظوظ ہو سکتے ہیں ساتھ میں اس ناول کو یا اس پر بنائی گئی فلم کو دیکھنا ضروری ہے جس میں اس باغ کی انوکھی کہانی دکھائی گئی ہے۔
متفرق
کیا آپ پیاز کی سات اقسام اور ان کے مختلف استعمال کے بارے میں جانتے ہیں
تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے
کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق
توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی
مزید متفرق...