بچے کے ہاتھ میں مہنگی چیز دیکھیں تو۔۔۔ اپنے بچے کا تحفظ چاہتے ہیں تو چند کام خود کریں

 
پاکستان میں ان دنوں بچوں کے اغواء اور زیادتیوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، ایسے میں شہری بچوں کی حفاظت کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں- تاہم اکثر بچے باہر ہی نہیں بلکہ گھر میں بھی غیر محفوظ ہوتے ہیں۔ اس لئے آپ اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے یہ چند کام کرسکتے ہیں۔
 
گھر سے باہر جاتے وقت اپنے بچوں کو کسی کی نگرانی میں دے کر جانے کے بجائے کوشش کریں کہ اپنے ساتھ رکھیں اور اگر کسی تقریب میں بھی جانا ہو تو وہاں بچوں کو زیادہ دیر کیلئے اکیلا نہ چھوڑیں- اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ بچے آپ کی نظروں کے سامنے ہی رہیں۔
 
 
رات دیر تک گھر سے باہر رہنے کی عادت فوری ختم کروائیں اور بچے کی پاکٹ منی اور خرچ کا موازنہ کریں، اگر آپ کو کوئی چیز غیر معمولی لگے تو فوری باز پرس کریں۔ اکثر بچے خوف کی وجہ باہر پیش آنے والے واقعات سے والدین کو آگاہ کرنے سے ڈرتے ہیں، اس لئے کوشش کریں کہ بچے سے پیار اور شفقت سے بات کریں تاکہ آپ کا بچہ آپ کو اپنی پریشانی سے ضرور آگاہ کرے۔
 
بچے کو کوئی سامان لینے کیلئے دکان پر بھیجیں تو خود اس کو کچھ پیسے دیدیں تاکہ وہ چوری نہ کرے اور اگر آپ نے 10 روپے دیئے اور چیز زیادہ کی لایا تو لازمی سوال کریں۔ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں اور اگر کبھی بچہ استعمال کرتا بھی ہے تو خود فون پر نظر رکھیں۔
 
 
گلی محلے یا کسی کے بھی ساتھ موٹرسائیکل پر گھومنے کی بالکل اجازت نہ دیں اور اسکول بیگ میں سامان بھی ضرور چیک کرتے رہے ہیں کہ کہیں آپ کا بچہ دوسروں کی چیزیں چھپانے کی عادت تو نہیں اپنا رہا۔ دوپہر کے وقت بچے کو اکیلا کسی صورت باہر نہ بھجیں، چھت یا الگ کمرے میں جانے پر بھی سخت روک ٹوک لگائیں تاکہ کوئی بھی آپ کے بچے کو نقصان نہ پہنچاسکے۔

معاشرہ اور ثقافت

جرمن باقی دنیا سے مختلف کیسے ہیں؟ دلچسپ حقائق جو اس قوم کو منفرد بناتے ہیں

کچھ ایسے اصول جو انگریزوں کے راز کھول ڈالیں

بچے کے ہاتھ میں مہنگی چیز دیکھیں تو۔۔۔ اپنے بچے کا تحفظ چاہتے ہیں تو چند کام خود کریں

6 ٹپس جو خریداری کے دوران آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں

مزید معاشرہ اور ثقافت...