|
|
انسان کی کچھ چیزیں دوسرے افراد کے لیے پریشان کن ثابت
ہوتی ہیں- ایسا انسان لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے اور اگر
کوئی توجہ حاصل ہوتی بھی ہے تو وہ منفی ہوتی ہے- دراصل ان چیزوں کا تعلق
معاشرتی آداب اور طور طریقوں سے ہے- یہاں بنیادی آداب کی غلطیوں کی ایک
فہرست ہے جو آپ کو 30 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ضرور ترک کر دینی چاہئیں- |
|
چھینکیں آنا |
چھینک انسان کو کبھی بھی آسکتی ہے اور اس وقت آپ کے پاس
صرف چند سیکنڈز ہوتے ہیں یہ فیصلے کرنے کے لیے کہ کس طرف منہ کر کے چھینکا
جائے- عموماً لوگ اپنے ہاتھوں میں چھینکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ خراب بات
کھلی ہوا میں چھینکنا ہے- بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب چھینک آئے تو اپنے چہرے
کو لوگوں کی طرف کرنے کے بجائے دوسری جانب موڑ کر کہنیوں میں چھینکیں- اگر
آپ کو ایک سے زیادہ چھینکیں آئیں تو کمرے سے باہر چلے جائیں- |
|
|
محفل میں فون کا استعمال
نہ کریں |
اگرچہ جب آپ کسی محفل میں ہوں اور فون سامنے رکھ کر
بیٹھے ہوں تو یہ آپ کو کم سے کم آنے والے پیغامات سے ضرور مطلع کرتا رہتا
ہے- لیکن حقیقت میں اسے ایک بدتمیزی اور آداب کے خلاف بات تصور کیا جاتا ہے-
کیونکہ اس کی وجہ سے آپ محفل میں شریک حضرات کی گفتگو کو توجہ سے نہ تو سن
رہے ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ان لمحات میں آپ کا رویہ بھی بےپرواہ سا ہوتا
ہے- اس لیے جب بھی کسی محفل کا حصہ بنیں یا گھر والوں کے ساتھ ہی کھانے کی
ٹیبل پر کیوں نہ ہوں اپنے موبائل کو ایک طرف رکھ دیں اور ان لمحات سے مکمل
طور پر لطف اندوز ہوں- |
|
|
ای میل میں ایموجیز
بنانا |
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی کاروباری ای میلز میں
کبھی بھی غیر رسمی رویہ اختیار نہ کریں- کاروباری ای میل کو ہمیشہ باضابطہ
طور پر لکھا جانا چاہیے اور اس میں ہر لائن مناسب ہو- جیسے کہ ایک سلام٬
مکمل جملے اور پیشہ ورانہ اختتام ہونا چاہیے اور ایموجیز یا اس قسم آئیکون
بنانے سے گریز کریں- چاہے یہ ای میلز باس کے علاوہ کولیگ کو ہی کیوں نہ
ارسال کی جارہی ہوں ان میں احتیاط ضروری ہے- |
|
|
غلطیوں سے بھرپور موبائل میسج |
اپنے باس یا دفتری ساتھیوں کو ناقص زبان یا پھر ہجے کی غلطیوں سے بھرپور
موبائل میسج کرنا بھی آپ کے حوالے سے منفی تاثر ڈال سکتا ہے- چاہے کوئی آپ
سی بات ہی لکھ کر کیوں نہ میسج میں بھیج رہے ہوں اس میں بھی آداب اور
طریقوں کا خیال رکھنا ضروری ہے- بصورت دیگر آپ کے کام کی صلاحیت کو منفی
نظر سے دیکھا جاسکتا ہے- |
|
|
ہاتھ کیسے ملانا چاہیے؟ |
ہاتھ ملانے یا مصافحہ کرنے کا فن ہماری دنیا سے ختم ہوتا جارہا ہے- بہت سے
مرد و خواتین مصافحہ کرنے کی تکنیک سے ہی ناواقف ہوتے ہیں- کمزور انداز میں
ہاتھ ملانا یا آدھا ہاتھ ملانا یا پھر ہاتھ کو دیر تک پکڑے رکھنا یہ سب
غلطیاں ہیں- ایک اچھا مصافحہ گرمجوشی کے ساتھ انتہائی مضبوط انداز میں ہونا
چاہیے- |
|
|
ہر چیز سوشل میڈیا پر شئیر |
نوجوانوں کی عادت بن چکی ہے کہ وہ اپنی دن بھر کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر
شئیر کرتے رہتے ہیں چاہے وہ کچھ کھا رہے ہیں کہیں جا رہے یا پھر نیند سے
جاگ رہے ہیں سب پوسٹ کیا جائے گا- لیکن جب آپ بالغ ہوجاتے ہیں تو یہ شئیرنگ
مناسب نہیں لگتی- کچھ بھی آن لائن پوسٹ کرتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کیجیے
اور بار بار سوچیے کہ یہ چیز سوشل میڈیا پر شئیر کرنا واقعی ضروری ہے بھی
یا نہیں- |
|
|