|
|
ہیرا کسی بھی جگہ پر ہو اس کی چمک دمک آنکھوں کو خیرہ
کرتی ہے اس کے لیے اس کا کسی خاص جگہ پر ہونا ضروری نہیں ہوتا ہے- اسی طرح
ہمارے اردگرد کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو حقیقت میں امیر ہوتے ہیں جب کہ
کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ امیر ہونے کی ایکٹنگ کر رہے ہوتے ہیں- آج ہم
ایسے ہی کچھ افراد کی پہچان آپ کو بتائيں گے تاکہ ان کی ظاہری چمک دمک دیکھ
کر آپ دھوکہ نہ کھا لیں- |
|
ان کی گاڑی بالکل نئی
اور مہنگی نہیں ہوگی |
عام طور پر نودولتیے افراد یا اپنی دولت کا رعب جمانے
والے چمکتی دمکتی نئی گاڑی رکھنا پسند کرتے ہیں تاکہ اس سے اپنی امارت کا
اظہار کر سکیں جب کہ حقیقی دولت مند افراد ایسے فخر سے آزاد ہوتے ہیں اس
وجہ سے ان کی گاڑی ان کی ایک ضرورت کی چیز ہوتی ہے- |
|
|
ان کے زيورات روزمرہ کے
استعمال کے ہوتے ہیں |
کچھ نئی نئی پیسے والی خواتین جب کہیں جاتی ہیں تو ان کی
کوشش ہوتی ہے کہ سامنے والے کو اپنی امارت کا اظہار کر کے دکھائيں اور اس
کے لیے وہ میچنگ قیمتی جیولری کا استعمال کرتی ہے اور زيورات میں لد پھند
کر سامنے والے پر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان کے پاس زيور خریدنے
کے لیے بہت پیسہ ہے- جب کہ اس کے مقابلے میں حقیقی امیر خواتین نے زيور کے
نام پر کچھ ہی چيزیں پہنی ہوتی ہیں جن میں ایک رنگ، ایک چین اور کانوں میں
پڑی بالیاں وغیرہ ہوتی ہیں جو کہ ان کے روزمرہ کے معمول کا حصہ ہوتی ہیں- |
|
|
مہنگے گھر کے بجائے آرام
دہ گھر کا اہتمام |
ایسے ہی اگر کسی ایسے رشتے دار کے گھر جائيں جو نیا نیا
امیر ہوا ہو تو اس کا گھر فرنیچر کا شوروم زيادہ لگے گا جہاں پر طرح طرح کے
ڈیکوریشن پیس ہوں گے جن کو دکھا دکھا کر وہ کہہ رہے ہوں گے کہ ان میں سے
کون سا انہوں نے کہاں سے خریدا ایسے گھر میں چلتے پھرتے ہوئے بھی ڈر لگتا
ہے کہ کچھ گر گرا جائے تو بڑا نقصان ہو جائے- جب کہ دوسری طرف امیر لوگ پر
تعیش مکان میں رہنے کے بجائے ایسے گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کہ وہ
ایسے گھر میں رہ سکیں جو آرام دہ ہو بہت سارے سامان کے بجائے ان کا گھر
ایسی اشیا سے سجا ہوگا جو کہ سکون کا سبب ہو اور آنکھوں کو بھلا لگ رہا
ہوگا- |
|
|
ان کا اپنا اسٹائل ہوگا |
امیر افراد مہنگے برانڈ کے کپڑے بھی اپنے انداز سے پہنتے ہیں اور ان کو اس
کی پروا نہیں ہے کہ وہ اپنے لباس سے کسی کو متاثر کریں جب کہ اس کے مقابلے
میں نو دولتیے افراد لباس سے لے کر موزوں تک اور جوتوں اور پرسز سمیت سب
چیزيں برانڈ کی لیں گے- بھلے ان کو پہن کر وہ جتنے بھی اوور لگ رہے ہوں ان
کو اس کی پروا نہیں ہوگی- |
|
|
ان کی غذا سادہ ہوگی |
حقیقی امیر لوگ کھانے کے نام پر مہنگے مہنگے ریسٹورنٹ کے غیر صحت مند کھانے
کھانے کے بجائے سادے اور صحت مند کھانوں کو ترجیح دیں گے ان کا کھانا ان کی
صحت اور زندگی کے لیے ہوگا اس سے وہ دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں
کریں گے- جب کہ نئے نئے امیر لوگ بڑے بڑے ریسٹورنٹ جا کر مہنگے ترین کھانے
کھائيں گے اور اس کی تصاویر اپنے سوشل میڈيا سے ضرور شئير کریں گے تاکہ
دوسروں کو دکھا سکیں- |
|
|
اگر آپ کے ارد گرد بھی کچھ افراد ایسے ہیں جو اپنی دولت کا اس طرح اظہار کر
کے آپ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان سے متاثر ہونے کے بجائے اس
بات کو سمجھ لیں کہ ان کے پاس نئی نئی دولت ضرور آگئی ہے مگر امیر ہونے کے
قرینہ سے وہ ابھی کوسوں دور ہیں- |