|
|
آپ صبح جاگتے ہی آنکھیں کھولنے کے بعد پہلا کام کیا کرتے
ہیں یہ سوال اگر آج کل کے دور میں آپ کسی سے پوچھیں تو نوے فی صد لوگوں کا
جواب یہی ہوگا کہ وہ سب سے پہلے اپنا موبائل فون چیک کرتے ہیں اور یہ چیک
کرتے ہیں کہ ان کے سونے کے دوران دنیا میں کیا کیا تبدیلیاں واقع ہو چکی
ہیں- |
|
یہاں تک کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں
شمار ہونے والے ایلون مسک سے جب ایک انٹرویو میں یہ سوال کیا گیا کہ وہ صبح
اٹھتے ہی پہلا کام کیا کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح جاگتے ہی سب
سے پہلے اپنا فون چیک کرتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا یہ عمل ان کی
صحت کو خطرات سے بھی دوچار کر سکتے ہیں- |
|
صبح جاگتے ہی موبائل فون دیکھنے کے دماغ پر اثرات
|
صبح جاگتے ہی موبائل فون کو ہاتھ میں لے کر میچی ہوئی آنکھوں کے ساتھ اسکرین کو
اسکرول کرنے کے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
|
|
دماغ کو زبردستی کا
جھٹکا |
صبح جب انسان جاگتا ہے تو اس کے جسم کے تمام اعضا بشمول
دماغ آہستہ آہستہ اپنا کام شروع کرتا ہے لیکن جب انسان ہاتھ میں موبائل فون
لیتا ہے تو اس کے دماغ کو فوری طور پر کام شروع کرنا پڑتا ہے-
دماغ کو لگنے والا یہ جھٹکا اس پر برے اثرات مرتب کر سکتا ہے جس سے اس کی
کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے- |
|
ذہنی دباؤ کا شکار
|
انسان جب نیند سے جاگتا ہے تو اس کے دماغ خوابیدگی کے
عالم میں ہوتا ہے یہ ایسی حالت ہوتی ہے جب کہ دماغ کسی قسم کے فیصلے کرنے
کی حالت میں نہیں ہوتا ہے لیکن جب اس کے سامنے موبائل فون آئےا تو وہ شدید
نوعیت کے دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد بے چینی اور
ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں- |
|
بری خبروں کے
اثرات |
جیسے کہ آج کل کے زمانے میں دنیا میں ہر وقت
کچھ نہ کچھ برے حادثات اور واقعات ہو رہے ہیں لیکن جب صبح کے آغاز کے ساتھ
ہی انسان کا سامنا ایسی بری خبروں سے ہوتا ہے تو اس کا اثر اس کے پورے دن
پر طاری رہتا ہے- جس کی وجہ سے انسان کا موڈ صبح کے آغاز کے ساتھ ہی بوجھل
ہو جاتا ہے اور سارا دن انسان اسی کیفیت کا شکار رہتا ہے- |
|
|
|
کام سے پہلے
کام کا دباؤ |
آج کل کے نفسا نفسی کے عالم میں انسان پر اس کے
کام اس کی نوکری کا بہت دباؤ ہوتا ہے لیکن اس دباؤ کا آغاز اس کے کام پر
جانے کے بعد ہوتا ہے لیکن جو افراد صبح جاگتے ہی اپنا موبائل فون چیک کرتے
ہیں وہ کام کی جگہ پر جانے سے قبل ہی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جو ان کے
سارے دن کو بوجھل کر دیتا ہے- |
|
صبح جاگتے ہی
کیا کرنا چاہیے |
اب سوال یہ ہے کہ اگر ہم خود کو صبح تروتازہ
رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کیا کرنا چاہیے تو ماہرین کی رائے کے مطابق
صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے اپنے دماغ کو قدرتی طور پر بیدار ہونے کا موقع
فراہم کرنا چاہیے- اس کے بعد جسم کو ایکٹو کرنے کے لیے ہلکی پھلکی ورزش
ضرور کرنی چاہیے۔ |
|
اس کے بعد صبح موبائل فون کو دیکھنے کے بجائے
اپنے پورے دن کے کاموں کی پلاننگ کریں تاکہ آپ ٹارگٹ کے مطابق کام کر سکیں-
تاہم اسکرین کے استعمال کی عادت کو ختم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ رات
کو سونے سے قبل اپنے فون کو ائيرپلین موڈ میں لگا دیں اور جب آپ صبح پوری
طرح تیار ہو جائيں تو اپنے فون کو ایکٹو موڈ میں لگائيں- یا پھر فون کو
سونے سے قبل کسی اور کمرے میں رکھ دیا کریں تاکہ فون آپ سے دور رہے۔ |