|
|
متحدہ عرب امارات کی توجہ ایک طویل عرصے سے بین الاقوامی
سیاحت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے اور یہاں مسلسل ایسی منصوبہ بندیاں کی
جارہی ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اس ملک میں تفریحی سرگرمیوں کے حوالے
سے کھینچ لانے کا سبب بنیں- اسی مناسبت سے ہم آپ کو بھی متحدہ عرب امارات
کے درالحکومت ابوظہبی میں موجود کچھ ایسے خوبصورت اور پرکشش مقامات سے
ملوائیں گے جن کی آپ اگر حقیقی معنوں میں سیر کو جائیں تو کبھی فراموش نہ
کرپائیں۔ |
|
Qasr Al-Hosn |
قصر الحسن قلعہ کی ایک تاریخی اور قدیم پتھر کی عمارت ہے
جو کہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں واقع ہے- اس عمارت کو 1761 میں
تعمیر کیا گیا تھا اور اسے محمد البسطکی نے ڈیزائن کیا تھا- یہ قلعہ دراصل
کسی زمانے میں حکمرانوں کا گھر ہوا کرتا تھا- اس شاندار عمارت نے مشاورتی
کونسل، ایک قومی آرکائیو اور حکومت کی بیٹھک کے طور پر بھی اپنی خدمات
سرانجام دی ہیں- |
|
|
Qasr Al Sarab Desert Resort |
بظاہر الگ تھلگ لیکن ابوظہبی سے صرف 200 کلومیٹر کے
فاصلے پر واقع یہ ریزورٹ کھلے آسمانوں کے نیچے صحرا میں وقت گزارنے کا ایک
بے مثال تجربہ پیش کرتا ہے۔ یہاں آرام دہ صحرائی سپا کی سہولیات اور مراکشی
حمام بھی موجود ہیں۔ وسیع آسمان کے نیچے گزاری گئی رات اور نہ ختم ہونے
والا ریتیلا منظر ہمیشہ کے لیے ایک سنہری یادگار بن جاتا ہے۔ |
|
|
Ferrari World Abu Dhabi |
دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارکوں میں سے ایک، ابوظہبی کا
فراری ورلڈ مقامی لوگوں اور سیاحوں کے اندر سنسنی خیز ایڈونچر پیدا کر کے
انہیں پرجوش بناتا ہے- تفریح سے بھرپور رولر کوسٹرز ہوں یا گو کارٹ پر سوار
ہوں یا ریسنگ ٹریک پر اپنی رفتار چیک کریں، یہ سب ایسی چیزیں ہیں کہ جن کا
تجربہ کرنے کے بعد آپ کی فیملی اس پارک سے نکلنے سے ہی انکار کردے گی- |
|
|
Manarat Al Saadiyat |
منارۃ السعدیات کا لفظی ترجمہ 'روشن خیالی کی جگہ' ہے۔ سعدیت ثقافتی ضلع
میں واقع، یہ سالانہ ابوظہبی آرٹ میلے کا گھر ہے۔ مختلف آؤٹ ڈور ایونٹس کے
علاوہ، اس میں آرٹ کی نمائش کے لیے کئی گیلریاں، ایک آڈیٹوریم کے ساتھ ساتھ
فوٹو گرافی کا اسٹوڈیو بھی ہے۔ یہاں بہت سی دلچسپ ورکشاپس بھی ہیں، جن سے
خاندانوں اور بچوں کے ساتھ لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ |
|
|
Marina Mall |
یہ ابوظہبی کا سب سے بڑا مال ہے جو کہ 2.5 ملین اسکوائر فٹ کے رقبے پر
پھیلا ہوا ہے- مرینا مال کو یاس مال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہاں
تقریباً 60 کھانے اور مشروبات کی دکانوں کا مجموعہ ہے جن کی ڈشز سے لطف
اندوز ہو کر دنیا کا ایک منفرد تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ یہ مال اتنا بڑا ہے کہ
اس کے صرف پارکنگ ایریا میں ہی تقریباً 10,000 کاریں کھڑی کی جاسکتی ہیں۔
ابوظہبی کے مرینا مال میں 370 سے زیادہ بین الاقوامی برانڈز موجود ہیں۔ |
|
|
Al Bateen Beach |
شہر کے پرامن حصوں میں سے ایک میں واقع البطین ساحل خوبصورت اور دلچسپ
نظارے پیش کرتا ہے۔ ساحل سمندر پر بہت سی سہولیات بھی موجود ہیں جیسے
خواتین کا الگ سیکشن، کپڑے بدلنے کے کمرے، کیبناس، سن بیڈز کے ساتھ ساتھ
بچوں کے کھیلنے کا ایریا وغیرہ۔ یہ ایک صاف ستھرا اور بہت اچھی طرح سے
تفریح کے لیے تیار کیا جانے والا ساحل ہے اور یقینی طور پر پرسکون وقت
گزارنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ |
|
|
Indulge Like Royalty In Emirates Palace |
اس پرتعیش اور ریکارڈ ساز ہوٹل میں ایک رات بھی ٹھہرنا کافی مہنگا ہو سکتا
ہے لیکن یہ آپ کو عربی شان و شوکت کا منفرد تجربہ فراہم کرے گا کیونکہ
ایمریٹس پیلس شان و شوکت کی ہر تعریف سے بالاتر ہے۔۔ ایک بار جب آپ اس کے
شاندار دروازوں کو عبور کرتے ہیں تو، ایک پریوں کی کہانی زندہ ہو جاتی ہے -
اس لگژری عمارت میں 114 سنگ مرمر اور سونے کے سنہری گنبد ہیں۔ ہوٹل کا وسیع
سطحی رقبہ غروب آفتاب کے وقت سونے سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ پیلس صحرا میں
کھجور کے درختوں اور اس کے راستوں میں موجود چشموں کے درمیان واقع ہے۔ یہ
واقعی اس بات کی علامت ہے کہ عرب ممالک کتنے امیر ہیں۔ |
|