بلی خطرے کی پیشنگوئی بھی کرتی ہے٬ آپ اپنی بلی کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟ چند اشارے جو بلی اپنے مالک کو ضرور دیتی ہے

 
بلی اپنے مالکان تک اپنے پیار کے جذبات مسلسل پہنچاتی ہے کیونکہ وہ انہیں اپنا دوست سمجھتی ہے- ان جذبات کا اظہار سرگوشی، دم، چہرے یا جسمانی زبان کے ذریعے کیا جاتا ہے- ایک نئی کتاب Kitty Language: An Illustrated Guide to Understanding Your Cat میں جانوروں کی حرکات کی تشریح کی گئی ہے کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں- ذیل میں کچھ سب سے عام طرز عمل بیان کیے گئے ہیں جن سے سمجھا جاسکتا ہے کہ بلی کیا اشارہ دے رہی ہے-

چیزوں یا دیواروں پر پیشاب کرنا
اگر بلی ایسا کرتی ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کی بلی تناؤ کا شکار ہے جس کی ایک بڑی وجہ بلی کے ماحول میں کی جانے والی کوئی تبدیلی ہے- جبکہ بلی اپنے ماحول میں کی جانے والی اس تبدیلی سے مطمئین نہیں ہے-

چہرے کو دیوار سے رگڑنا یا پھر پنجوں سے نوچنا
بلی اس طرح سے اپنے چہرے اور پیروں کے غدود سے نکلنے والے کیمیائی سگنلز منتقل کر رہی ہوتی ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بلی اس جگہ خود کو پرسکون محسوس کرتی ہے- اور یہی سنگلز اسے بعد میں بھی یہ بتاتے ہیں کہ بلی اس جگہ رہتی رہی ہے-
 
 
دم کا لرزنا
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کی بلی آپ کو دیکھ کر اچھلتی ہے اور آپ کے پیروں لپٹی ہے تو اس کی دم کا رخ آسمان کی طرف ہوتا ہے اور وہ کانپ رہی ہوتی ہے- یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلی آپ کو دیکھ کر خوش ہوئی ہے اور وہ انتہائی پرجوش بھی ہے-

چپٹے کان
جیسے دیگر اشارے واضح ہیں اسی طرح نیچے کی جانب دکھائی دینے والے چپٹے کان بھی ایک بہت بڑی نشانی ہے- یہ اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ بلی اس وقت خوفزدہ یا پھر پریشان ہے-

فکرمند
پریشانی کی دیگر علامات میں اپنی دم کو نیچے رکھتے ہوئے زمین کے قریب جھک جانا بھی شامل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بلی آنے والے خطرے یا تکلیف کی پیش گوئی کر رہی ہے۔
 
 
کوئی ٹینشن نہیں
جب بلی کا جسم نرم اور لچکدار ہو جبکہ پنجے زمین کو نہ چھو رہے ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ بلی آرام دہ حالت میں ہے- آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کی بلی خوش اور مطمئین ہے اور اسے کسی قسم کا تناؤ نہیں ہے-

متفرق

کیا آپ پیاز کی سات اقسام اور ان کے مختلف استعمال کے بارے میں جانتے ہیں

تالے کے نیچے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ 6 ایسی عام چیزیں جن کے استعمال سے آپ ناواقف ہوں گے

کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق

توقع بمقابلہ حقیقت٬ آن لائن شاپنگ جو چند خریداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی

مزید متفرق...