دیکھتے ہیں تمہارا اللہ تمہیں کیسے بچاتا ہے۔۔ امریکی جیل میں عافیہ صدیقی پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے 20 سال بعد بہنوں کی جذباتی ملاقات کا احوال

 
امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے تھے کہ امریکا کی جیل میں پاکستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگی اور عافیہ کو شائد انسانی حقوق اور سہولیات میسر ہونگی لیکن امریکا کی جیل میں عافیہ کا حال بہت خراب ہے۔

ہماری ویب کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ کراچی سے 2003 میں اغوا کے بعد 2023 میں بیس سال بعد امریکا کی جیل میں ملاقات کے دوران عافیہ بالکل بدل چکی تھیں۔

امریکا میں ہونیوالی ملاقات کے بارے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ عافیہ کی حالت اتنی خراب تھی کہ میں اسے پہچان نہیں پائی لیکن عافیہ نے مجھے پہچان لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان 20 برسوں میں عافیہ پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، جیل میں عافیہ کو کہا جاتا ہے کہ دیکھتے ہیں تمہارا اللہ تمہیں کیسے بچاتا ہےاور عافیہ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ اذیت دی جاتی ہے۔

اس ملاقات کا مزید احوال جاننے کیلئے یہ ویڈیو دیکھیں۔
 
 

معاشرہ اور ثقافت

ماضی کی عید کی چند رونقیں جو آج کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں

پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں بچوں کی منگنی عام بات

جرمن دنیا کی کنجوس ترین قوم کے پیسے بچانے کے لیے ایسے کام جو پاکستانی بھی کرسکتے ہیں

نیا چشمہ، رنگین لباس ساحل سمندر اور جیب میں عیدی، عید منانے کے ایسے مناظر جو اب خواب ہوئے

مزید معاشرہ اور ثقافت...