یرقان ہے تو کیا ہوا بچے کو صبح کی پہلی دھوپ دکھاؤ٬ یرقان کا علاج اگر وقت پر نہ کروایا جائے تو کیا ہوتا ہے؟

 

 

ولی ہمارے ساتھ کھیلتا ہوا اچانک غائب ہوگیا۔ نیچے بہت سارا پانی تھا۔ ہم نے فوراً اس کے گھر جا کر بتایا لیکن اس پانی سے ہمارا دوست زندہ واپس نہیں آیا بلکہ اس کی لاش ملی

کسے خبر تھی کہ 2 بہنوں کا اکلوتا 11 برس کا بھائی اور بوڑھے باپ کی امیدوں کا مرکز ننھا ولی بارش میں کھیلنے نکلے گا اور میت کی صورت گھر واپس آئے گا؟

یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا گزشتہ ہفتے بدھ کے روز جب لاہور میں طوفانی بارش نے کئی گھر اجاڑ دیے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں سے لاہور میں کم سے کم 11 افراد ہلاک جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے۔ ان اموت کی وجہ کرنٹ لگنے، چھت گرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں گہرے گڑھوں کا ہونا بھی ہیں۔ یہی کھلے گہرے گڑھے ولی کی موت کی وجہ بھی ہیں۔

 

گہرے گڑھے جو شہریوں کی قبر بن گئے

لاہور کے علاقے سنی پارک کے علاقے میں کئی فٹ گہرے گڑھے کھودے گئے ہیں جن کے بارے یہ نہیں بتایا جارہا کہ وہ حکومتی اداروں نے کھودے ہیں یا کسی نے ذاتی مقاصد کے لئے کھودے ہیں۔ یہ گڑھے بارش کے پانی کی وجہ سے بھر جاتے ہیں اور دکھائی دینا بند ہوجاتے ہیں جس کا نتیجہ ولی جیسے بچوں کی موت کی صورت میں نکلتا ہے۔

ولی کی موت پانی میں گرنے کے کچھ منٹوں میں ہوگئی تھی

ولی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے بد ولی کو ڈھونڈنے کی کوشش کے بعد وہ مایوس ہوگئے تھے اور اس کی لاش ڈھونڈنے لگے جو کافی دیر تلاش کے بعد مل گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ولی کی موت پانی میں گرنے کے کچھ منٹوں میں ہی ہو گئی تھی۔

گہرے پانی میں اترنے سے پہلے کیا احتیاطی تدابیر اپنائیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے گہرے پانی میں جانے سے ہر ممکن پرہیز کیا جائے کیونکہ اس کے نیچے گڑھوں کے علاوہ کرنٹ بھی ہوسکتا ہے۔ البتہ مجبوری میں پانی میں اترنا بھی پڑے تو ربڑ کے موٹے جوتے پہنیں اور چھڑی بھی ساتھ رکھیں جو گڑھوں سے بچا سکیں۔

صحت

آسٹریلیا: منہ مانگی تنخواہ٬ مفت رہائش اور کار کی پیشکش پر بھی کوئی ڈاکٹر میسر نہیں٬ مگر کیوں؟

افطار میں چنے کتنے فائدہ مند ہو سکتے ہیں؟

رمضان میں توانا اور صحت مند کیسے رہا جائے؟

چینی دل کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں؟

مزید صحت...