ویوو نے زبردست فیچرز سے آراستہ نیا سمارٹ فون Y02متعارف کروا دیا

 
مشہور زما نہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج اپنی Yسیریز میں نئے سمارٹ فون ویوو Y02 کا اضافہ کر دیا۔ ویوو اپنے نو جوان صارفین کو وسیع پرائس رینج میں جدت اور بہترین فیچرز سے آراستہ سمارٹ فونز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور Y02کو متعارف کروانا اسی مقصد کی تکیمل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ویوو Y02 کوپرکشش فل مون کیمرہ ڈیزائن کے ساتھ ساتھ دن بھر کے تمام کام باآسانی مکمل کرنے والی 5000mAh کی بڑی بیٹر ی ، 3GB RAMاور 32GBسٹوریج سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ویوو Y02 میں 6.51انچ کا HD+ڈسپلے دیا گیا ہے جس سے سکرین دیکھنے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ پر کشش 2.5Dٹرینڈی ڈیزائن والا یہ نیا سمارٹ فون نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ اس کی گرفت بھی آرام دہ ہے۔ Y02 کو ذیزائن کر تے وقت خاص طور پر نوجوان صارفین کی مصروف زندگی کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ امور کو باآسانی اور سہولت کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔
 
 
طاقتور اور تیز ترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ویوو Y02 کو Octa-Coreپراسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔اس سمارٹ فون میں 3GB ریم اور 32GB کی سٹوریج موجو د ہے جسے 1TB تک بڑھایا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی ٹرپل کارڈ سلاٹ 1TB تک میموری کارڈ کو سپورٹ کرتی ہے۔
 

ان جدید فیچرز کی بدولت صارفین اس سمارٹ فون کے ذریعے باآسانی اپنی پسندیدہ مویز کی سٹریمنگ اور میوزک سننے کے ساتھ ساتھ اپنے زندگی کے یادگار لمحات کو میموری ختم ہونے کی فکر سے آزاد ہو کر محفوظ کر سکتے ہیں۔

مزید اس ڈیوائس میں صارفین کے لئے فوٹوگرافی اور سیلفی کھینچنے کے تجربے کو اوربھی بہتر بنانے کے لئے 8میگا پکسل ریئر اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ نیز Y02 میں روزمرہ کی تصویرکشی کو پرلطف بنانے کے لیے Face Beautyاور Time-Lapseجیسے جدید اور دلچسپ فیچرز بھی دیئے گئے ہیں ۔
 

اس کے علاوہ خوبصورت پوٹریٹس بنا نے کے لئے اس سمارٹ فون میں Bokeh Modeدیا گیا۔ اس منفرد فیچر میں کمال کا Bokehالگورتھم ہے جو بنیادی آبجیکٹ کی شناخت کر کے بہترین پوٹریٹس بنا نے میں مدد دیتا ہے۔

قیمت اور دستیابی
ویوو Y02دو خوبصورت رنگوں کوسمک گرے اورآرچڈ بلیو میں 44،999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

ویوو Y02 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y02 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں

https://www.vivo.com/pk/products/Y02
 

گیجٹ

احساس پروگرام 8171 کے ذرائع سے پیسے چیک کرنے کا طریقہ

بجلی کا بل چیک کرنے کا آسان طریقہ

ویوو نے شاندار ڈیزائن، 80W FlashCharge اور جدید ٹیکنالوجی کا حاملY200 سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروا دیا

ریئل می نے لانچ کردیا انڈسٹری کا بہترین واٹر پروف اسمارٹ فون، ریئل می C75

مزید گیجٹ...