پودے ماحول کو کتنا ٹھنڈا رکھتے ہیں یہ جاننا ہو تو گرمی کے موسم میں دو
منٹ کسی سایہ دار درخت کے نیچے کھڑے ہوجائیں۔ البتہ چند پودے ایسے بھی ہیں
جو گھر کے اندر کے ماحول کو بھی بہت حد تک ٹھنڈا بنا سکتے ہیں۔ University
of Vermont Extension کے مطابق پودے گھر کے اندر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک
کم کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو چند ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے
کمرے کو بغیر اے سی بھی ٹھنڈا ماحول فراہم کریں گے۔
منی پلانٹ
منی پلانٹ پاکستان کے موسم کے لحاظ سے کافی موزوں ہے اور گرمی کے موسم میں
تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ یہ پودا گھر کے اندر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ منی
پلانٹ کو کسی کونے میں رکھ دیں اور جیسے جیسے یہ بڑھتا جائے رسی سے اسے
دیواروں پر باندھتے جائیں۔ کمرے کی گرمی کم اور ٹھنڈک بڑھ جائے گی۔
|