دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی، قیمت 88 کروڑ روپے، آخر اس کیتلی میں کیا خاص بات ہے؟


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 18قیراط کے سونے اور قیمتی ہیروں سے جڑی دنیا کی سب سے قیمتی چائے کی کیتلی کی باضابطہ طور پر تائید کردی۔

این سیٹھیا فاؤنڈیشن کے پاس موجود 18 قیراط سونے اور قیمتی ہیرے جڑی کیتلی کو ’دی ایگویئسٹ‘ کا نام دیا گیا اور 9 اگست اس کو خوبصورت کیتلی کو گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی کی باقاعدہ سند دی ہے۔

اس کیتلی کے مالک برطانیہ میں مقیم بھارتی شہری نرمل سیٹھیا ہیں جو ایک فاؤنڈیشن بھی چلاتے ہیں۔ یہ شاہکار کیتلی اٹلی کے مشہور فنکار فلویو اسکیویا نے ڈیزائن کیا ہے جس کے اخراجات سیٹھیا کی کمپنی نےبرداشت کئے تھے۔
 


کیتلی پر کل 1658 ہیرے نصب ہیں جبکہ یاقوت بطورِ خاص برما اور تھائی لینڈ سے منگوائے گئے تھے۔ ڈالر میں اس کی قیمت 30 لاکھ ڈالر کے برابر ہوگی۔

اس کیتلی کےمرکز میں 6اعشاریہ 67 قیراط کا یاقوت پتھر لگا ہے اور تراشیدہ ہیروں کو انتہائی مہارت سے کاٹ کر لگایا گیا ہے۔ کیتلی کا ایک حصہ معدوم شدہ بالوں والے ہاتھی کے دانتوں سے بنایا گیا ہے جو اس کی نایابی مزید بڑھاتا ہے۔

کیتلی کے اطراف 18 قیراط سونے اور اس کا پانی چڑھایا گیا ہے، اندر کا حصہ بھی سونے پرمشتمل ہے جس کی وجہ سے اس کیتلی کی قیمت 88 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

متفرق

پشاور زلمی اور ایم جی موٹر پاکستان نے پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے شراکت داری کی تجدید کی

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے ویزا کا حصول مشکل کیوں؟

کیا آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں؟ اس خوف پر قابو پانے کے طریقے جانیے

کشمیری زعفران٬ دنیا کا مہنگا ترین مسالہ گھر میں اُگائیں اور لاکھوں کمائیں

مزید متفرق...