ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےاور
حکام کے مطابق 50 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز
ہواوں کے سبب خشک موسم میں اس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
آگ میں 24 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو
بڑھکتی ہوئی آگے سے بچاو کے لیے اپنے گھروں سے محفوظ مقامات جانے کا حکم
جاری کیا گیا ہے۔ اب تک بعض اندازاً 200 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا
ہے۔
پچھلے ہفتے سے کیلی فورنیا کے جنوب میں جاری آگ سے ہزاروں مکان خاکستر ہو
چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امریکہ کے مہنگے ترین قصبوں میں شمار ہونے والے
پیلیسیڈس کے علاوہ ہالی ووڈ ہلز بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا، اکنا ریلیف یو ایس اے کے نام کی امریکی مسلمانوں کی فلاحی اور
امدادی تنظیم نے کہا ہے کہ اس نے آگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے 250,000 ڈالر
مختص کیے ہیں جو کہ تین ہزار خاندانون کو امداد دینے کے لیے استعمال ہوں گے۔
|