لائیو: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے مطابق ہوئے: چیف جسٹس


سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے مطابق ہوئے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔پیر کو اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے، ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں۔‘’اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والوں کو ججز تعینات نہیں کیا، یہ ججز پہلے سے ہی ہائیکورٹ کے جج ہیں۔‘صدر زرداری کل چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گےپاکستان کے صدر آصف علی زرداری چین کے صدر شی جِن پنگ کی دعوت پر منگل کو چار روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔پیر کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری، صدر شی جنگ پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور سینیئر چینی رہنماؤں سے بیجنگ میں ملاقاتیں کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق صدر زرداری کا دورۂ چین چار سے آٹھ فروری تک ہوگا۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، معاشی اور تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر بات چیت ہوگی۔چینی صدر کی خصوصی دعوت پر صدر آصف علی زرداری ہربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ سیاست اور تفرقے کا نہیں دہشت گردی سے نمٹنے کا وقت ہے: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست اور تفرقے کا وقت نہیں بلکہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔پیر کو امن وامان کے حوالے سے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری فوج کے دلیر سپوت وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔‘انہوں نے دہشت گردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان قلات میں ہونے والی جھڑپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس میں 23 خوارج جہنم واصل ہوئے اور 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان امن کا گہوارہ بنیں گے۔انسداد پولیو مہم کا پہلا دن، فائرنگ سے ضلع خیبر میں پولیس اہلکار جان سے گیاخیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان سے گیا۔ پیر کو سی سی پی او پشاور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھے، جنہوں نے واردات کے لیے پستول استعمال کیا۔پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھا۔صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے، جہاں برسوں سے شدت پسندوں نے انسداد پولیو کی ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔گزشتہ برس پاکستان میں کم سے کم 73 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ پشاور میں ایم پاکس سے متاثرہ شخص صحتیاتوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ پشاور میں ایم پاکس سے متاثرہ شخص صحتیاب ہو گیا ہے۔پیر کو ایک بیان میں مشیر صحت نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے مریض کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ 2025 کا پہلا کیس تھا، اور مریض صحتیاب ہوکر گھر رُخصت ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو ایئرپورٹ سے پولیس سروسز ہسپتال لایا گیا تھا۔ ’متاثرہ شخص نے آئسولیشن وارڈ میں دس دن گُزارے، پختونخوا میں فی الوقت ایم پاکس کا ایک ایکٹیو کیس ہے، کنٹیکٹ ٹریسنگ کے دوران ابھی تک کوئی متاثرہ شخص سامنے نہیں آیا۔‘ وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیںوزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔پیر کو کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔پرائم منسٹر آفس کے مطابق گزشتہ دنوں قلات میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیاتریڈیو پاکستان نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق شمال مغربی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں شام اور رات کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے کی کوشش پر حکومت پریشان ہو جاتی ہے، عمران خان کا آرمی چیف کو خط

فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل

آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، طارق فضل چودھری

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کو اہم عہدہ مل گیا

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق، ’ڈوبنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں‘

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

’پرویز خٹک کے گلے شکوے دُور‘، نوشہرہ میں جلسے سے سیاست میں واپسی کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل کا بڑا کارنامہ، چیف جسٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر معاملہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا رد عمل

اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونیوالے تین نئے ججوں نے کام شروع کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی