اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے کی کوشش پر حکومت پریشان ہو جاتی ہے، عمران خان کا آرمی چیف کو خط


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبینہ طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورت حال کے تناظر میں پالیسیوں میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔عمران خان کے آرمی چیف کے نام خط کی تفصیلات فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ’عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ فوج کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے۔ جب بھی مصالحت کی بات کی جاتی ہے یا اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات میں بہتری کی کوشش ہوتی ہے، حکومت پریشان ہو جاتی ہے اور اس کے رویے میں سختی آجاتی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تبھی جیتی جا سکتی ہے جب عوام اور فوج ایک پیج پر ہوں لیکن پچھلے چند برسوں میں عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کی گئی ہے۔‘’خط میں کہا گیا ہے کہ عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کی کمی کی سب سے بڑی وجہ 8 فروری کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ہے۔ دوسری بڑی وجہ 26ویں آئینی ترمیم کو قرار دیا گیا، جس کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان کے مطابق اس ترمیم کا اصل مقصد عدالتی نظام کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیاں کرنا تھا۔‘فیصل چوہدری کے مطابق ’عمران خان نے اپنے خط میں اظہارِ رائے پر پابندیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت نے پیکا قانون جیسے سیاہ قوانین نافذ کرکے سوشل میڈیا پر قدغن لگائی ہے۔‘فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر بے اعتمادی کے تأثر کی نفی کی (فائل فوٹو: اے ایف پی)’عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی اداروں کو ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں تو ان کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔‘فیصل چوہدری نے مزید بتایا کہ عمران خان نے اپنے خط میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ تین سال سے جو پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں، ان میں فوری طور پر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔‘’علی امین گنڈپور پر بے اعتمادی نہیں‘’خیبر پختونخوا میں جنید اکبر کو صدر بنانے کے فیصلے پر عمران خان نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور پر کسی قسم کی بے اعتمادی نہیں ہے۔ 26 نومبر کا احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق تھا، جس پر نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور یہ واضح ہو گا کہ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’عمران خان کے آرمی چیف کے نام خط‘ میں کس چیز پر زور دیا گیا؟

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے کی کوشش پر حکومت پریشان ہو جاتی ہے، عمران خان کا آرمی چیف کو خط

فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل

آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، طارق فضل چودھری

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کو اہم عہدہ مل گیا

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق، ’ڈوبنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں‘

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

’پرویز خٹک کے گلے شکوے دُور‘، نوشہرہ میں جلسے سے سیاست میں واپسی کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل کا بڑا کارنامہ، چیف جسٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر معاملہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا رد عمل

اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی