پاکستان کے دشمن یہاں پر نفرت اور تقسیم پھیلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن یہاں پر نفرت اور تقسیم پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حال ہی میں جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،دہشت گردی کے خلاف شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔بلوچستان میں سیاسی لوگوں کے ساتھ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اپنے اختلافات بھلا کر ملک کیلئے مل کر کوشش کرنی ہے، ملکی چیلنجز کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہے اور تمام تلخیوں کو بھلا کر ہمیں متحد ہو نا پڑے گا۔ پاکستان کے دشمن یہاں پر نفرت اور تقسیم پھیلانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عید پر عہد کریں کہ اختلافات بھلا کر بھائی چارے کو مضبوط کریں گے۔حکومت ملک کو معاشی بحران سے باہر نکال لائی ہے، رانا ثناء اللہسندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کینالز کے خلاف تھے اور رہیں گے،ہم کسی صورت کینالز نہیں بننے دیں گے،صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ کینالز پر سپورٹ نہیں کر سکتا، وہ کینالز پر اپنی بات کلیئر کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف مرتے دم تک رہیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم کینالز کے منصوبے میں مداخلت کریں اور اعلان کریں کہ کینالز منصوبے کو ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثات پر لوگ سیاست کی کوشش کرتے ہیں مجھے بڑا افسوس ہوتا ہے، جنہیں لوگوں نے مسترد کر دیا وہ اس طرح کی سیاست کرتے ہیں، آپ کو مشورہ دیتا ہوں لاشوں کی سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کیلئے پیغام ہے حکومتیں آنے جانے والی چیزیں ہیں،دوسرا پیغام ہے کہ ہم اصل مینڈیٹ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں،ہمارے لیے حکومتیں نہیں کچھ مسائل بہت اہم ہوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

100 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کتنی سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی، اویس لغاری

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی

سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے

عالمی ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے والی پولیس افسر عائشہ بٹ کون ہیں؟

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.59 روپے کمی

حکومت نےعام تعطیل کا اعلان کر دیا

علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ

وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر فاروق حمید انتقال کر گئے

پاکستانی مصنوعات پر نیا امریکی ٹیرف: ٹرمپ کے فیصلے سے ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟

صدر مملکت کی صحت سے متعلق ڈاکٹر عاصم کا اہم بیان آگیا

وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

صدر ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی