گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.59 روپے کمی


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں سات روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں سات روپے 59 روپے کمی کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’جون 2024 میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 48.70 روپے تھی جو اس وقت 45.05 روپے فی یونٹ ہے۔ جون 2024 سے لے کر آج تک اس میں 3.5 روپے کی کمی ہوئی، آج گھریلو صارفین کے لئے مزید 7.41 روپے فی یونٹ کمی کر رہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جون 2024 میں صنعتوں کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 58.50 روپے تھی جس میں مشترکہ کاوشوں سے 10.30 روپے فی یونٹ کمی کی گئی جو 48.19 روپے فی یونٹ تک پہنچی۔ آج اس میں مزید 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔‘شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں اس حقیقت کا ادراک ہے کہ مہنگی بجلی سے عوام متاثرہوئے اور مہنگی بجلی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثرہوئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خاطر عام آدمی کی قربانیوں کا مکمل احساس رکھتے ہیں۔’معاشی ترقی واستحکام کے نتیجے میں خوشخبری سنانے کا موقع آیاہے۔ معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھارہے ہیں۔‘وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نئی صبح کا سورج طلوع ہوا چاہتا ہے۔ ’ٹیکس محاصل میں 35 فیصد اضافے کا ہدف ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے اپنے محاصل میں اضافہ ضروری ہےزرعی شعبے میں ترقی کی بہت استعداد موجود ہے۔ تما م شعبوں کی ترقی میں مہنگی بجلی ایک رکاوٹ ہے۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔’منشور میں کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کاوقت آگیا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ تک  پہنچانے والے خوشی کے شادیانے بجارہے تھے۔ انتشاری ٹولے کاپختہ یقین تھاکہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی کوششیں کی گئیں۔ اللہ کے فضل سے محنت رنگ لائی اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔‘وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں بنیادی استحکام آچکاہے۔ اقتصادی استحکام کے لیے آرمی چیف کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ مائیکرواکنامک اشاریے بہترہوچکے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

’سرمایہ کاری میں اضافہ‘، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

لاہور اسکولز کے اوقات پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے تبدیل

اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے

ڈیجیٹل والیٹ، اب ادائیگیوں کے لیے لائنز میں لگنے کی ضرورت نہیں ہو گی: شزا فاطمہ

بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، عوام کا درِعمل سامنے آگیا

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کا مطالبہ

پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن جاری رکھیں گے، صدر مملکت کا برسی پر پیغام

پی ٹی اے کا شناختی نظام موبائل فونز کی سمگلنگ روکنے میں کس حد تک کامیاب ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی