بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار


ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم سے کراچی چلسے میں بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل ہو کرایم کیو ایم نے بجلی بلوں کے ریلیف پر توجہ دی، ہم نے پہلے دن سے پانی کے مسائل حل کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھی، ہمارا اتحادی حکومت میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل میں بڑا کردار ہے۔ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی کی گئی ہے، امید ہے شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ میں آ جائے گی، انہوں نے کہا کہ مارچ میں پہلی مرتبہ مہنگائی 0.7 فیصد پر آ گئی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظمبجلی کی قیمتیں کم کرنے سے پیداواری لاگت کم ہو گی، صنعتوں کا پیداواری عمل سست یا ختم ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر صنعتوں اور تجارت کے فروغ کا موقع ملے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا دیرپا اثر سامنے آئے گا۔ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ سب سے پہلے آئی پی پیز کا مسئلہ ہم نے اٹھایا، وزیراعظم نے حامی بھری کے وہ عید کے بعد کراچی آئیں گے، وزیراعظم کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ آئندہ سال جولائی سے دسمبر میں مکمل ہوگا، وزیراعظم بڑے جلسے میں کے فور منصوبے کا اعلان کریں گے، کے فور کی لاگت پونے 200 ارب ہوگئی ہے، منصوبے پر 50 فیصد کام ہوچکا، باقی کے لیے 35 ارب مختص کروائے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’تِکہ بنانے میں تاخیر کیوں کی؟‘ مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے تِکہ فروش قتل

اہل فلسطین کی مدد کیلئے مسلمانوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کے فقدان کے باعث ’صارفین کو مالی نقصان‘

ٹیرف میں ریلیف اور سرمایہ کاری کی امید، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں نہیں؟ جج آئینی بینچ

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: پاکستان

کپتان، پی ٹی آئی اور سرکار کا المیہ! اجمل جامی کا کالم

مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

ایک سال پہلے اربوں روپے خسارے والی پی آئی اے منافع بخش کیسے بن گئی؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ

’شبہ تھا کہ گڑبڑ ہے‘، لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز، ٹینکر اور ٹرک کو آگ لگادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی