امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: پاکستان


امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کے نفاذ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں پر اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے، چاہتے ہیں کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے سے حل ہوں۔ امریکی ٹیرف کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا امریکی ٹیرف کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارت میں وقف قوانین وہاں مسلمانوں کا بنیادی حق ہے، بھارت میں وقف املاک قوانین میں تبدیلی مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش ہے، بھارتی اقدامات امتیازی سلوک اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔افغانستان سے دہشت گرد حملوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار ہماری سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں، یہ معاملہ بارہا امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے، نائب وزیراعظم کے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی یہ بات زیربحث آئی۔ان کا کہنا تھا غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں، خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں شفقت علی خان کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے بگرام میں ایئربیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہیں ہیں، یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپس کا معاملہ ہے، ہم تمام مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل کے خواہشمند ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں، ہم اس پرامریکا سے رابطے میں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہزاروں پاکستانی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، حادثات کا خدشہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کا زیرِ التوا معاہدوں کو جلد ہتمی شکل دینے پر زور

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا جہاد جاری رہے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد سمیت مختلف حصوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

امریکہ سے 80 ہزار کتابوں کا عطیہ چترال کے ’پرامن ماحول‘ کے لیے خطرہ قرار

سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ

’حق دو یا آزادی دو‘: ’مائنز اینڈ منرلز بل‘ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے ’سخت موقف‘ کی وجہ کیا ہے؟

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعے اور سنیچر کو ژالہ باری اور شدید بارش کا امکان

آنے والے دنوں میں کابل کا دورہ کروں گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی