اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، حادثات کا خدشہ


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل سنیچر کو شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے صوبہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، پوٹھوہار کے خطے، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔جبکہ چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعرات کو جاری الرٹ میں 18 اور 19 اپریل کو ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور  بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔الرٹ میں کسانوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات رکھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش یا ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بٹگرام، بونیر، کرم، کرک، باجوڑ، مہمند، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ٹانک، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔صوبے کے دیگر علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش یا ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو شدید تقصان پہنچا۔ تصاویر: سوشل میڈیاگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور گرم رہے گا۔ جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، سرگودھا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی بھی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع گرمی کے زیر اثر ہی رہیں گے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش یا ژالہ باری کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی