بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نہروں کا منصوبہ واپس نہ لینے پر حکومت کے ساتھ نہ چلنے کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن اور ہاری دشمن ہوتا ہے یہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے، پہلے انہوں نے گندم اسکینڈل کے ذریعے کسانوں کا معاشی قتل کیا، زرعی ٹیکس کے نام پر انہوں نے کسانوں اور ہاریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں اور ہاریوں کے معاشی قتل کا بندوبست تو ہوچکا ہے، اب یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ریگستان کو زرعی زمین بنائیں گے، یہ لوگ چولستان میں ریگستان پر کاشت کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ پانی موجود ہی نہیں، قلت ہے تھرپارکر اور چولستان بھی ہمارے ہی علاقے ہیں، کیوں نہیں چاہوں گا کہ تھرپارکر اور چولستان میں ترقی ہو، تھرپارکر اور چولستان کو آباد کرنا ہے تو بسم اللہ مگر دریائے سندھ پر سودا قبول نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ نہروں کا منصوبہ نہ روکا تو حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی وفاق کو کمزور کرنے یا چار بھائیوں کو لڑوانے کی سازش کرے تو پی پی بھرپور جواب دے گی، ایسی پالیسی جس سے وفاق کو کوئی خطرہ ہے تو اس کو روکنے کے لیے بھی صف اول کا کردار پی پی کا ہوگا۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کینالز منصوبے کو مسترد کردیا تھا، حکومت کی اتحادی ماننے کے لیے تیار نہیں، صدر تیار نہیں تو ضد کی کیا وجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، حیدرآباد میں عوام نے تمام وفاق دشمنوں کو شکست دی اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، 25 اپریل کو سکھر میں تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنا مطالبہ دہرائیں گے، وفاق بچائیں گے، کسان اور دریائے سندھ بچائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شانگلہ کا ’خیمہ سکول‘ جہاں طلبہ ہر سال پوزیشن لیتے ہیں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے

پاکستان کے نائب وزیراعظم کی افغان وزیراعظم سے ملاقات میں عسکریت پسندی، تجارتی تعاون پر بات چیت

’ہم نے جس ملک سے پناہ مانگی تھی، وہاں ہمارے لیے کوئی لچک نہیں‘: کیا پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے کوئی حقوق ہیں؟

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا دوسرا دور: تہران مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ کیوں ہوا؟

منڈی بہاؤالدین: پانچ سالہ بچے کا اغوا اور بازیابی، ’کوئی جانتا تھا کہ باغ بکنے کے بعد گھر میں رقم ہے‘

عازمین حج کی ویکسینیشن کب سے ہوگی، وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

’ووٹ عمران خان کی رہائی کے لیے ملا تھا؟‘ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوال

زرعی ترقی جامع اصلاحات کے بغیرممکن نہیں، وزیراعظم

’جمع پونجی لگا دی،‘ اندرون لاہور کی بحالی کے لیے ہزاروں عمارتوں کو مسمار کرنے کی تیاری

پاکستان افغانستان مذاکرات، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلٰی سطح کے تبادلوں پر اتفاق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی