’جمع پونجی لگا دی،‘ اندرون لاہور کی بحالی کے لیے ہزاروں عمارتوں کو مسمار کرنے کی تیاری


صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور کے اندرونی اور تاریخی حصے کو بحال کرنے کے لیے ضلعی حکومت تقریباً اڑھائی ہزار عمارتوں کو مسمار کرنے جا رہی ہے۔ اندرون لاہور کی خوبصورتی کی بحالی کے منصوبے کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر کے مطابق لاہور کے سرکلر روڑ کا نیا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق لاہور کے بارہ دروازوں کے باہر سرکاری زمین پر واقع دکانوں اور گھروں کو گرایا جائے گا اور شاہی باغ کو بھی اس کی اصلی حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ ورکنگ پیپر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب حکومت نے لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائول (بحالی) کا قیام عمل میں لانے کے بعد نواز شریف کو اس کا سرپرست اعلٰی مقرر کیا ہے۔نواز شریف اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کر چکے ہیں جس میں اندرون لاہور کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے مختلف محکموں سے تجاویز بھی طلب کی گئی تھیں۔وزیر اعلٰی مریم نواز نے بھی ایک ستھرا پنجاب کے نام سے پروگرام شروع کر رکھا ہے جس میں صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔تاہم نواز شریف نے اس آپریشن کی زد میں آنے والے افراد کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پنجاب حکومت کوہدایت بھی تھی جس کے بعد وزیر اعلی آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ متاثرین کو نئی جگہوں پر آباد کیا جائے گا۔ورکنگ پیپر کے مطابق سب سے پہلے شاہ عالمی مارکیٹ میں سرکاری زمین سے دکانیں گرائی جائیں گی اور اس علاقے کا فرنٹ خالی کروایا جائے گا۔شاہ عالمی مارکیٹ کے ایک تاجر محمد علی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’یہ ایسا نہیں ہے کہ لوگ سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ایسا تو ممکن ہی نہیں ہے۔ سرکار ہمیشہ طاقتور رہی ہے۔ لیکن لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ جو پراپرٹی وہ خرید کر بیٹھے ہوئے ہیں پچھلے کاغذوں میں وہ سرکار کی ملکیت ہے جس میں چھیڑ چھاڑ کے بعد اور حکومتی افسروں کی ملی بھگت سے وہ زمینیں لوگوں کے نام ہوئی ہیں۔‘شاہی باغ کو بھی اس کی اصلی حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: ویکیپیڈیاایک اور تاجر عرفان اللہ کہتے ہیں کہ ’ابھی جو پہلے آپریشن ہوئے ہیں جن میں تجاوزات کو نشانہ بنایا گیا تھا اس پر ہمیں اعتراض نہیں ہے لیکن جو اب یہ اس نئے آپریشن پر ہمیں تحفظات ہیں اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے تو پہلے تاجر برادری اور متاثرین کو اس معاملے پر سنا جائے۔ لوگوں نے یہاں دکانوں پر اپنی زندگی کی جمع پونجی لگائی ہوئی ہے۔ کوئی بھی یہاں چالیس پچاس سالوں سے کم  کا نہیں بیٹھا ہوا۔‘دوسری طرف ترجمان ضلعی حکومت کا کہنا ہے کہ تاجروں کے لیے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے یہ صورت حال صرف قبضہ مافیہ کے خلاف ہے جنہوں نے نجی املاک پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کے حوالے سے مختلف ضلعی محکمے اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔کمشنر آفس، ضلعی انتظامیہ اور والڈ سٹی اتھارٹی کی مشاورت سے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر کے مطابق لاہور کے روشنائی گیٹ، مستی گیٹ، کشمیری گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کے باہر غیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی۔ اس طرح یکی گیٹ، دہلی گیٹ، اکبری گیٹ اور موچی گیٹ کے باہر سے بھی وہ تمام دکانیں جو سرکاری زمین پر ہیں ان کو مسمار کیا جائے گا۔یہی فیصلہ شاہ عالم گیٹ ، لوہاری گیٹ، موری گیٹ اور بھاٹی گیٹ کے باہر سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔ اس ورکنگ پیپر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 12 دروازوں کے باہر اسی فیصد سرکاری جبکہ 20 فیصد نجی زمین پر قبضہ مافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس قبضے کی زمین پر 200 سے زائد گھر تعمیر ہیں جبکہ بائیس سو سے زائد دکانیں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ 65 مور ہلاک ہوگئے

جماعت اسلامی کا غزہ مارچ: 26 اپریل کو فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ہڑتال کی کال

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار ہوگی،لاہور ہائیکورٹ

غزہ میں طبی اہلکاروں کی ہلاکت ’آپریشنل غلط فہمی‘ کے باعث ہوئی : اسرائیلی فوج کی تحقیقات

اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ، باہمی مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کرنے پر اتفاق

جماعت اسلامی کا فلسطین سےاظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ: ’کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا‘

رانا ثنا اللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شانگلہ کا ’خیمہ سکول‘ جہاں طلبہ ہر سال پوزیشن لیتے ہیں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے

پاکستان کے نائب وزیراعظم کی افغان وزیراعظم سے ملاقات میں عسکریت پسندی، تجارتی تعاون پر بات چیت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی