پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے


پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے آج اتوار سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز 20 اپریل سے ہو رہا ہے۔بیان کے مطابق پہلی پرواز آج اتوار کی صبح 174 مسافروں کو لے کر باکو کے لیے روانہ ہو گی۔پی آئی اے نے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز ایسے وقت پر کیا ہے جب پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔لاہور سے باکو کے لیے پرواز سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، کاروبار اور ثقافتی سطح پر تبادلوں کو فروغ مل سکتا ہے۔پی آئی اے نے بیان میں کہا ہے کہ ’باکو تیزی سے دنیا کے معروف سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے، جو اپنی خوبصورتی، بہترین پکوان اور بھرپور مذہبی و ثقافتی ورثے کے لیے جانا جاتا ہے۔‘پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں لاہور سے مزید بین الاقوامی پروازیں شروع کی جائیں گی۔نئی فلائٹ سروس کو پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ فضائی رابطوں کو بہتر کرنے کے لیے جاری کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ کچھ برسوں سے پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ 65 مور ہلاک ہوگئے

جماعت اسلامی کا غزہ مارچ: 26 اپریل کو فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ہڑتال کی کال

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار ہوگی،لاہور ہائیکورٹ

غزہ میں طبی اہلکاروں کی ہلاکت ’آپریشنل غلط فہمی‘ کے باعث ہوئی : اسرائیلی فوج کی تحقیقات

اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ، باہمی مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کرنے پر اتفاق

جماعت اسلامی کا فلسطین سےاظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ: ’کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا‘

رانا ثنا اللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شانگلہ کا ’خیمہ سکول‘ جہاں طلبہ ہر سال پوزیشن لیتے ہیں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے

پاکستان کے نائب وزیراعظم کی افغان وزیراعظم سے ملاقات میں عسکریت پسندی، تجارتی تعاون پر بات چیت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی