جماعت اسلامی کا غزہ مارچ: 26 اپریل کو فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ہڑتال کی کال


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ  26 اپریل کو خیبر تا کراچی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مکمل ہڑتال کی جا ئیگی۔اتوار کو اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر غزہ یکجہتی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 26 اپریل کو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں  ہڑتال ہوگی۔ ’27  اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔‘حافظ نعیم نے  کہا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کوئی کام نہیں کر رہی۔ اپنے کام کروانا ہوں تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات بھی ہوجاتے ہیں۔’ذاتی مفاد کے لیے تھر پارکر میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا اتحاد ہوجاتا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ کروا لیتے ہیں لیکن امریکہ کی مذمت نہیں کرتے۔‘حافظ نعیم نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر ایک ہوجائیں۔’فلسطین کا معاملہ انسانیت کا ہے، بچوں کو شہید کیا جارہا ہے۔‘جماعت اسلامی نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ ان کی عزہ یکجہتی مارچ آبپارہ چوک سے شروع ہوگی جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات  کیے گئے تھے۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرین کی ممکنہ پیش قدمی روکنے کے لیے ریڈ زون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی اور ڈی چوک سمیت کئی مقامات پر کینٹینرز لگا کر سڑکیں بھی بند کر دی تھیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت نے مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی تھی (فوٹو: جے آئی ایکس)اراولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے فیض آباد انٹرچینج کو بھی کینٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔تاہم بعد میں جماعت اسلامی نے مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنان زیرو پوائنٹ پہنچے۔اسلام آباد پولیس نے اتوار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔اتوار کی صبح جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکریٹری اطلاعات عامر بلوچ نے کہا تھا  کہ ’مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد کی ہر گلی سے لوگ نکلیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور راستے کھول دے۔‘انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج کینٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)عامر بلوچ نے الزام عائد تھا کہ حکومت امریکی خوشنودی کے لیے مارچ کا راستہ روک رہی ہے۔جماعت اسلامی نے آج (پیر) تین بجے سہ پہر آب پارہ چوک سے غزہ یکجہتی مارچ کے آغاز کا اعلان کر رکھا تھا۔اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں اور ریڈ زون پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے (فوٹو: اسلام آباد پولیس)شہر کی سڑکوں پر جماعت اسلامی کی جانب سے آویزاں کیے گئے پوسٹرز میں بتایا گیا تھا کہ یہ مارچ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا گیا تھا کہ ’امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے تمام قافلوں کو زیروپوائنٹ اسلام آباد جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ 65 مور ہلاک ہوگئے

جماعت اسلامی کا غزہ مارچ: 26 اپریل کو فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ہڑتال کی کال

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار ہوگی،لاہور ہائیکورٹ

غزہ میں طبی اہلکاروں کی ہلاکت ’آپریشنل غلط فہمی‘ کے باعث ہوئی : اسرائیلی فوج کی تحقیقات

اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ، باہمی مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کرنے پر اتفاق

جماعت اسلامی کا فلسطین سےاظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ: ’کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا‘

رانا ثنا اللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شانگلہ کا ’خیمہ سکول‘ جہاں طلبہ ہر سال پوزیشن لیتے ہیں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے

پاکستان کے نائب وزیراعظم کی افغان وزیراعظم سے ملاقات میں عسکریت پسندی، تجارتی تعاون پر بات چیت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی