ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ


پاکستان کے زیرانتظام گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے شہری نے بینائی سے محروم ہونے کے باوجود معدومی سے دوچار زبان وخی میں قرآن پاک کا ترجمہ کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔وادی گوجال کے گاؤں گلمت سے تعلق رکھنے والے فضل امین بیگ نے تین ماہ کے قلیل عرصے میں قرآن کا ترجمہ مکمل کیا اور یوں پہلی بار قرآن کا مقامی زبان وخی میں ترجمہ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔فضل امین بیگ نے نابینا ہونے کے باوجود عربی سے اردو کا ترجمہ سن کر وخی زبان میں رومن رسم الخط کا استعمال کر کے ترجمہ کیا۔قرآن کا یہ ترجمہ 446 صفحات پر مشتمل ہے جس کا ڈرافٹ سوفٹ کاپی میں مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک ناقابلِ یقین کام تھا جسے اللہ کی مدد کی وجہ سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں نے قرآن کی تلاوت اور اردو ترجمہ سن کر اسے اپنی زبان وخی میں ترجمہ کیا جس کے لیے دن رات محنت کی۔‘گلگت بلتستان کے سکالر فضل امین بیگ نے بتایا کہ ’اُن کی بینائی ایم فل کی تعلیم مکمل کرنے تک ٹھیک تھی تاہم پی ایچ ڈی کرنے سے قبل ان کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’وہ 2014 میں لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے تھے مگر بینائی کے چلے جانے کے بعد ٹائپنگ کے لیے ایک خاص سوفٹ ویئر کا استعمال کیا جو نابینا افراد کے لیے انتہائی کارآمد ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’لیپ ٹاپ کی مدد سے عربی سے اردو آواز میں قرأن کی آیات کو سماعت کرکے اور پھر اسی سوفٹ ویئر کی مدد سے اسے وخی زبان میں ٹائپ کرتا تھا۔‘فضل امین بیگ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں وہ چالیس دن تک گھر پر رہے اور قرآن کا ترجمہ  کرتے رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’وخی زبان میں ڈرافٹ مکمل ہو چکا ہے تاہم یہ حتمی پروف ریڈنگ کے بعد ہی چھپائی کے لیے تیار ہو گا۔‘فضل امین بیگ کا کہنا تھا کہ ’وخی زبان میں پہلی بار کلامِ الٰہی کا ترجمہ ہوا ہے جو کہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔‘’میں نے یہ کام کسی ایوارڈ کے لیے نہیں کیا بلکہ میری خواہش تھی کہ نوجوان نسل قرآن کو سمجھ کر پڑھے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرے۔‘انہوں نے کہا کہ ’قرآن کا وخی زبان میں ترجمہ ایمان، زبان اور شناخت کو یکجا کرنے کی ایک کاوش ہے۔‘فضل امین بیگ نے مزید کہا کہ ’ان کو 10 سے زیادہ زبانوں پر عبور حاصل ہے جن میں عربی، اردو، فارسی، کھوار، جرمن، انگریزی، چینی اور دیگر مقامی زبانیں شامل ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ وخی، فارسی اور اردو زبان میں 200 سے زائد غزلیں اور نظمیں بھی تخلیق کر چکے ہیں۔‘وخی زبان کی تاریخ وخی زبان پاکستان کی معدومی کے خطرات سے دوچار زبانوں میں شامل ہے جو گلگت بلتستان، ہنزہ، غذر اور چترال کے سرحدی علاقے بروغل وادی میں بولی جاتی ہے جب کہ افغانستان کے علاقے بدخشاں سمیت تاجکستان کے کچھ علاقوں میں بھی یہ زبان آخری سانسیں لے رہی ہے۔ایک اندازے کے مطابق یہ زبان معدوم ہو رہی ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب رہ گئی ہے ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے وخی زبان کو مستقبل میں ناپید ہونے والی زبانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ وخی زبان کو رومن اور روسی رسم الخط میں لکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کابل میں پاک افغان وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات، برادرانہ تعلقات پر زور

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا پہلا دورۂ افغانستان: ’سکیورٹی اور سرحدی معاملات پر بات چیت‘

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی