آنے والے دنوں میں کابل کا دورہ کروں گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار


پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں کابل کا دورہ کریں گے۔خیال رہے پاکستان کی افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی جاری مہم کے دوران تقریباً 60,000 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ 8 لاکھ سے زائد افغانوں کو افغانستان واپس بھیجے گا کیونکہ ان میں سے کئی ایک ’دہشت گردی‘ اور ’منشیات کے کاروبار‘ میں ملوث ہیں۔تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا محرک سیاسی ہے۔وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، جو نائب وزیر اعظم بھی ہیں، نے کہا: ’ دورے کی تیاری کے حوالے سے ملاقاتیں جاری ہیں اور امید ہے کہ چند دنوں میں میں کابل کا ایک روزہ دورہ کروں گا تاکہ اس تعطل کو توڑا جا سکے جو گذشتہ چند سالوں سے جاری ہے۔‘پاکستان ان تین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1990 کی دہائی میں طالبان کی پہلی حکومت کو تسلیم کیا تھا، اور اس پر نیٹو افواج کے خلاف طالبان کی حمایت کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔تاہم، 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی سرحدی علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔گذشتہ سال پاکستان کے لیے ایک دہائی کا سب سے مہلک سال ثابت ہوا اور اسلام آباد کا کابل پر الزام ہے کہ وہ شدت پسندوں کو پناہ دے رہا ہے جو وہاں سے حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ طالبان حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔منگل کے روز بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) نے کہا کہ پاکستان نے اپریل کے آغاز سے اب تک تقریباً 60 ہزار افغانوں کو ملک بدر کیا ہے۔پاکستان ان تین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1990 کی دہائی میں طالبان کی پہلی حکومت کو تسلیم کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 30 لاکھ افغان پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، جن میں سے کئی دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں یا یہیں پیدا ہوئے ہیں، کیونکہ وہ مختلف ادوار میں افغانستان میں جنگ کی وجہ سے فرار ہو کر آئے تھے۔پاکستان کی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد افغانوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر دیے ہیں اور ان افراد کو، جو پاکستان سے دوسرے ممالک منتقل ہونے کے منتظر ہیں، خبردار کیا ہے کہ وہ اپریل کے آخر تک ملک چھوڑ دیں۔اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ’پروف آف رجسٹریشن‘  کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افراد کو دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اس ماہ کہا کہ پاکستانی طالبان (TTP) وہ اہم مسئلہ ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ٹی ٹی پی ایک بڑا چیلنج ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ افغانستان کو ہمارے ساتھ اس مسئلے پر کام کرنا ہوگا۔ اگر وہ اس پر کام نہیں کر رہے، تو تمام معاہدے ختم سمجھے جائیں۔‘ محمد صادق اس وقت افغانستان کے دورے پر ہیں۔گوکہ ٹی ٹی افغان طالبان سے الگ گروپ ہے لیکن ان کے  قریبی تعلقات ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی