پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعے اور سنیچر کو ژالہ باری اور شدید بارش کا امکان


پاکستان کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دن (جمعہ اور سنیچر کو) شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق محکمے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر(این ای او سی) نے جمعرات کو شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔این ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور  بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔بیان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی حالات کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔پنجاب کے علاقوں چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔وسطی پنجاب میں فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔’تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘اسلام آباد میں غیرمعمولی ژالہ باری سے گاڑیوں، عمارات کے شیشوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔’عوام اس دورانیے میں غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات رکھیں۔ آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔‘واضح رہے کہ بدھ کی شام پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کئی سیکٹرز میں غیرمعمولی ژالہ باری کے نتیجے میں گاڑیوں، عمارات کے شیشوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی