کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز، ٹینکر اور ٹرک کو آگ لگادی


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں 2 موٹرسائیکلوں کو رونڈ ڈالا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر جلا دیے، واقعے کے خلاف ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے ڈمپر جلانے پر کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رات گئے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پاور ہاؤس چورنگی پر 5 ڈمپر اور فور کے چورنگی اور بابا موڑ کے قریب 4 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ بجھادی۔عینی شاہدین کے مطابق 17 سے 18 سال کا ڈمپر ڈرائیور ریس لگاتا ہوا آرہا تھا، جس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور پھر کئی موٹرسائیکلوں کو روندتا ہوا فرار ہوگیا جس کے باعث 2 موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود نوجوانوں نے پاور ہاؤس چورنگی سے صائمہ عربین ولاز تک ڈمپر کا تعاقب کیا، اس دوران ڈمپر کو روکنے کی کوشش میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔واقعے کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود جائے وقوعہ پر پہنچے اور احتجاج کا اعلان اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں ڈمپرز کے مالکان نے سپر ہائی وے پر کچرے سے بھرے ڈمپروں سے کچرا سڑک پرالٹ کر دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے جس کے باعث ہیوی ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات دیے، پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہونے پر سپر ہائی وے پر احتجاج ختم کردیا گیا جبکہ مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے۔بعدازاں پولیس نے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کے دوران واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا جہاد جاری رہے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد سمیت مختلف حصوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

امریکہ سے 80 ہزار کتابوں کا عطیہ چترال کے ’پرامن ماحول‘ کے لیے خطرہ قرار

سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعے اور سنیچر کو ژالہ باری اور شدید بارش کا امکان

آنے والے دنوں میں کابل کا دورہ کروں گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

’جیت اور ہار کا تماشا ہے،‘ اجمل جامی کا کالم

اسلام آباد کی ژالہ باری: ٹوٹی سولر پلیٹس شہریوں کے جان و مال کے لیے کتنی نقصان دہ

ایران میں قتل ہونے والے آٹھ پاکستانیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی