ایران میں قتل ہونے والے آٹھ پاکستانیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی


ایران میں قتل ہونے والے آٹھ پاکستانیوں کی لاشیں آج جمعرات کی صبح پاکستان پہنچ گئی تھیں جس کے بعد آبائی گاؤں میں ان کی تدفیق کر دی گئی ہے۔ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں سنیچر کو مبینہ طور پر آٹھ پاکستانی شہریوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جو وہاں موٹر مکینک کے طور کام کرتے تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) نے قبول کی تھی۔عرب نیوز کے مطابق احمد پور شرکیہ کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آٹھ پاکستانیوں کی لاشوں کو ایران سے فوجی جہاز کے ذریعے بہاولپور ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا اور آبائی علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔‘وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں آٹھ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔‘وزیرِاعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے بدھ کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کر کے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد تعمیر، زراعت اور دیگر کاموں کے لیے ایران جاتے ہیں۔بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہ دو دہائیوں سے سرگرم ہیں اور الزام لگاتے آئے ہیں کہ حکومت ان کے وسائل پر قابض ہے۔ تاہم حکومت ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ صوبے کی ترقی میں سب کو شامل کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی