ٹیرف میں ریلیف اور سرمایہ کاری کی امید، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی


کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس دو نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 2346 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 513 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔یہ نمایاں بہتری ایک روز قبل کی شدید مندی کے برعکس ہے، جب انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے، حکومتی معاشی پالیسیوں اور ممکنہ غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدوں نے مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔معاشی ماہر عبدالعظیم کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری کی اہم وجہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کو 90 روز کے لیے نافذ نہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب پاکستانی وفد کے امریکہ دورے کی خبروں سے بھی مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔بدھ کو امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلٰی سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار معاذ ملا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر شدید دباؤ رہا، کیونکہ امریکی ٹیرف کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال تھی جس نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جس کے باعث کاروباری دن کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی مارکیٹس میں کساد بازاری کے پیش نظر بیش تر ممالک کی درآمدات پر عائد کردہ ٹیرف کو 90 دن تک روک کر دیا تھا، تاہم انہوں نے چینی درآمدات پر ٹیکس میں 125 فیصد اضافہ کر دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان اور بنگلہ دیش کا زیرِ التوا معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر زور

غزہ جنگ پر احتجاج، کے ایف سی کے آؤٹ لیٹس پر حملہ کرنے والے 170 سے زائد افراد گرفتار

ہزاروں پاکستانی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، حادثات کا خدشہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کا زیرِ التوا معاہدوں کو جلد ہتمی شکل دینے پر زور

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا جہاد جاری رہے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد سمیت مختلف حصوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

امریکہ سے 80 ہزار کتابوں کا عطیہ چترال کے ’پرامن ماحول‘ کے لیے خطرہ قرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی