مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنا رہی ہے؟


پاکستان میں برسرِاقتدار جماعت مسلم لیگ ن کو سیاسی محاذ پر اب بھی کئی چیلنج درپیش ہیں۔ پارٹی قیادت ان چیلنجز کا حل پنجاب میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر کے نکالنا چاہتی ہے، جس کے لیے مختلف طرح سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت کا مقصد ہی پارٹی کی ساکھ کی بحالی اور مضبوطی ہے۔بدھ کے روز جاتی امرا میں پارٹی صدر نواز شریف نے بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی تو اس میں ن لیگ کے ’بڑے‘ بھی موجود تھے۔ اس لمبی نشست کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے سیاسی حل کے لیے ’حامی‘ بھر لی ہے۔مگر وہاں ایک اور بات بھی ہوئی، پارٹی رہنما پرویز رشید جو وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے دست راست سمجھے جاتے ہیں، نے بتایا کہ ن لیگ پنجاب میں بڑے پیمانے پر رابطہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ جس سے کئی طرح کی چہ مگوئیاں جنم لے رہی ہیں۔ایسے وقت میں بظاہر جب ن لیگ کو کسی خاص اپوزیشن کا سامنا بھی نہیں تو پھر رابطہ مہم اور نواز شریف کا سیاسی طور پر متحرک ہونے کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟ سیاسی تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کہتے ہیں کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ جو مسلم لیگ ن کی ہلچل ہے خاص طور پر نواز شریف صاحب کی وہ بلوچستان کی حد تک تو سمجھ میں آتی ہے۔ لیکن پنجاب میں ابھی بظاہر ایسا کچھ نہیں نظر آ رہا۔ دور دور تک کوئی الیکشن نہیں، ایک بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ضرور ہے لیکن وہ بھی جس طرح کا قانون لے کر آ رہے ہیں۔ خود اس پر پارٹی کو بڑے تحفظات ہیں۔ اس میں تو اختیار ہی سارے بیوروکریسی کے پاس ہیں۔‘9 اپریل کو جاتی امرا میں پارٹی صدر نواز شریف نے بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ یہ بلدیاتی انتخابات کروائیں گے بھی۔’کم از کم اس نئے قانون سے تو نہیں لگتا، تاوقتیکہ کوئی عدالت انہیں حکم دے۔ ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں صوبائی حکومتیں بلدیاتی حکومتوں کو اپنا حریف سمجھتی ہیں۔ یہ بڑی بدقسمتی ہے۔ پھر آ جا کر یہی بات بچ جاتی ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں ہی ہلچل اس طرح سے کرنے جا رہی ہےکہ نواز شریف خود پنجاب کے معاملات کو براہ راست چلانا شروع کر دیں اور پارٹی کی گرفت کو نئے سرے سے صوبے میں مضبوط کریں۔‘دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف پنجاب حکومت کے کئی اجلاسوں میں شریف تو ہوئے ہیں، اب ان کے لیے ایوان وزیراعلٰی میں ایک علیحدہ سے دفتر بھی بنا دیا گیا ہے۔ ابھی وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیلاروس کے دورے پر گئے ہیں جہاں سے وہ لندن چیک اپ کے لیے جائیں گے۔ پارٹی اکابرین یہ کہہ رہے ہیں کہ واپسی پر وہ اپنے نئے آفس میں بیٹھیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پنجاب میں مریم نواز کی حکومت کا مقصد ہی پارٹی کی ساکھ کی بحالی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ ’نواز شریف اب بزرگ ہو چکے ہیں اور وہ مریم نواز کو وہ سارے گر دینا چاہتے ہیں جو ان کے پاس ہیں۔ ان کی سیاست کا آغاز بھی پنجاب کے وزیراعلٰی کے طور پر ہوا تھا۔ جہاں تک پنجاب میں کسی سیاسی ہلچل کا تعلق ہے تو وہ مجھے تو نظر نہیں آ رہی، ہاں لیکن ترقیاتی منصوبوں سے ہلچل کرنے میں نواز شریف ماہر ہیں۔ مجھے تو یہی لگتا ہے کہ وہ پنجاب حکومت کے معاملات کو خود براہ راست دیکھیں گے اور ان کی کوشش ہے کہ مریم کے پانچ سال صوبے پر مثبت اثرات چھوڑیں گے کیونکہ پارٹی کی بقا بھی اسی میں ہے۔‘دیگر مبصرین کی طرح وہ بھی سمجھتے ہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ابھی دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہزاروں پاکستانی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، حادثات کا خدشہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کا زیرِ التوا معاہدوں کو جلد ہتمی شکل دینے پر زور

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمارا جہاد جاری رہے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد سمیت مختلف حصوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج ژالہ باری کا امکان، کسانوں کو احتیاط کی ہدایت

امریکہ سے 80 ہزار کتابوں کا عطیہ چترال کے ’پرامن ماحول‘ کے لیے خطرہ قرار

سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مشاورت: بنگلہ دیش کا پاکستان سے 4.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ

’حق دو یا آزادی دو‘: ’مائنز اینڈ منرلز بل‘ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے ’سخت موقف‘ کی وجہ کیا ہے؟

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعے اور سنیچر کو ژالہ باری اور شدید بارش کا امکان

آنے والے دنوں میں کابل کا دورہ کروں گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی