
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن اور اسپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقویوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں، صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سینٹر قائم کئے گئے ہیں، سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔