حکومت کا بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ


وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے پی ٹی وی سمیت دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کی تجاویز مرتب کی ہیں، جنہیں اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اس وقت ہر گھریلو صارف سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے جب کہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین پر بھی یہ فیس لاگو ہے۔ملک بھر کے 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے ماہانہ وصول کیے جارہے ہیں۔100 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کتنی سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیںدوسری جانب ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گیا۔چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی گئی۔نیپرا کی سماعت میں حکومت کی درخواست پر فریقین کا موقف سنے جانے کے بعد بجلی کی قیمت میں 1.71 روپے فی یونٹ کی کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے یہ درخواست کابینہ سے منظوری کے بعد نیپرا میں جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار تمام کمپنیوں پر اس کمی کا یکساں اطلاق کیا جائے۔پاور ڈویژن حکام کایہ بھی کہنا تھا کہ یہ کمی صرف عام صارفین کیلئے ہوگی اور لائف لائن یعنی کم ترین بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی والے صارفین کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عید کاتحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ7روپے سے زائدکمی کااعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کی متوقع قیمت کیا ہے؟

سوٹ کیس میں لاش لے جاتے گونگے بہرے ملزمان کا معمہ جو پولیس اہلکار کے بیٹے نے حل کیا

ایک حاملہ خاتون کی میٹھے کی طلب جس نے پوری دنیا کو ’دبئی چاکلیٹ‘ کے جنون میں مبتلا کیا

کشمیر میں ’جنگل وار فیئر‘: انڈین فورسز کو دشوار گزار علاقوں میں آپریشن کے دوران مشکلات کا سامنا

ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

ایران اور امریکہ کے درمیان ’مثبت‘ بات چیت: متنازع ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کیوں ہو رہے ہیں؟

امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: پاکستانی وزیرِ خزانہ

سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’بجلی کا جھٹکا‘: کسی انسان یا چیز کو چُھونے پر کرنٹ لگنے کی سائنسی اور موسمی وجوہات

سوشل میڈیا صارفین شریف خاندان کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’بجلی کا جھٹکا‘: کسی انسان یا چیز کو چُھونے پر کرنٹ کیوں لگتا ہے اور اس کا موسم سے کیا تعلق ہے؟

چین میں نصف صدی کی شدید ترین آندھی، 800 سے زائد پروازیں منسوخ ’50 کلو سے کم وزن والوں کو ہوا اڑا لے جا سکتی ہے‘

نور زمان کی انڈر 23 سکواش چیمپیئن شپ میں کامیابی، ’پوتے کو ورلڈ اولمپک کا ٹارگٹ دیا ہے‘ قمر زمان

ماہواری کے باعث آٹھویں جماعت کی طالبہ کو سیڑھیوں پر بیٹھ کر امتحان دینا پڑا

’آئن سٹائن بھی انسان تھے‘ تین چیزیں جنھیں سمجھنے میں عظیم سائنسدان سے بھی غلطی ہو گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی