وہ اپنی تصویروں جیسی نہیں تھیں۔۔ اونیجا اینڈریو سے محبت کا دعویٰ کرنے والا یہ پاکستانی نوجوان آخر کون ہے؟


"ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اونیجا نے پاکستان آنے کا فیصلہ خود کیا، لیکن جب وہ سامنے آئیں تو وہ تصویروں جیسی نہیں لگ رہی تھیں۔ ہمیں لگا جیسے ہم کسی اور سے مل رہے ہیں۔ ہم نے نہ اسے چھوڑا، نہ کوئی دھوکہ دیا۔ میڈیا نے اپنی کہانیاں بنائیں۔ اگر کوئی ایک ویڈیو دکھا دے جس میں اونیجا یہ کہہ رہی ہو کہ میں نے اسے دھوکہ دیا، تو میں سب مان لوں گا۔ ہر رشتے کی طرح ہمارے درمیان بھی اتار چڑھاؤ آئے۔ لیکن ہم اب بھی رابطے میں ہیں اور ایک ساتھ کچھ پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ بہت جلد ہم دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے۔" — ندال احمد میمن پہلے وہ خاموشی تھی، اب ہر طرف شور ہے۔ پاکستان آنے والی امریکی لڑکی اونیجا رابنسن کی لو اسٹوری جس نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، آخرکار اس کے مرکزی کردار ندال احمد میمن نے بھی لب کشائی کر دی ہے اور جو باتیں سامنے آئیں، انہوں نے کہانی کو نیا موڑ دے دیا۔ ندال، جو اس وقت صرف 19 برس کے ہیں، بالآخر منظرعام پر آ گئے اور بتایا کہ ان کا رابطہ اونیجا سے اُس وقت ہوا جب وہ ایک کال سینٹر میں امریکہ کو کالز کر رہے تھے۔ محبت کا بیج بویا گیا، باتیں ہوئیں، وعدے کیے گئے، اور پھر اونیجا 30 دن کے ویزے پر پاکستان آ گئیں۔ لیکن ندال کے مطابق کہانی میں موڑ اُس وقت آیا جب "اونیجا تصویروں جیسی نہیں لگیں"۔ سادہ الفاظ میں کہیں تو سوشل میڈیا کا فِلٹرڈ چہرہ، حقیقت کے عکس سے خاصا مختلف نکلا۔ اس پر ندال اور ان کے گھر والوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا، اور وہی خاموشی میڈیا نے اسکینڈل میں بدل دی۔ ندال نے کہا کہ میڈیا نے ان پر الزام لگا دیا کہ انہوں نے اونیجا کو چھوڑا یا دھوکہ دیا، حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وہ کہتے ہیں کہ "ہم تو اب بھی رابطے میں ہیں، پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، اور لوگوں کو بہت جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔" ندال کے مطابق، اونیجا نہ صرف ان کی فیملی سے ملیں بلکہ ان کی والدہ اور بہنوں کے ساتھ شاپنگ بھی کی۔ تین ماہ پاکستان میں قیام کیا اور خوب موج مستی بھی۔ البتہ جب سب کچھ ختم ہونے لگا، تو الزام بھی انہی پر لگا۔ اونیجا رابنسن اس وقت نیویارک میں مقیم ہیں۔ انہیں فروری 2025 میں پاکستان سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا، اور جاتے ہوئے وہ کئی جذباتی بیانات اور میڈیا کلپس چھوڑ گئیں، جنہوں نے پاکستانی انٹرنیٹ کو کئی ہفتے تک خبروں سے بھر دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈوں میں پائی جانے والی ’دماغ کی غذا‘ جس کے بارے میں آپ بہت کم جانتے ہیں

پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزین کو ملک بدر کیوں کر رہا ہے؟ چار ممکنہ وجوہات

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزین کو بلک بدر کیوں کر رہا ہے؟ چار ممکنہ وجوہات

سوہنی ماہیوال کی لوک داستان جس نے سماج میں خواتین کی مرضی کے بغیر شادی کے نظریے کو چیلنج کیا

جب برطانیہ میں ’جرائم کی دنیا کے بڑے نام‘ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرین ڈکیتی کے لیے اکٹھے ہوئے

مٹھائی نے 3 ماؤں کی گود اجاڑ دی۔۔ معصوم بچوں کو زہریلی مٹھائی کس نے کھلائی؟ افسوس ناک حقائق

جب برطانیہ میں جرائم کی دنیا کے بڑے نام‘ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرین ڈکیتی کے لیے اکٹھے ہوئے

خلیل الرحمان اغوا کیس کا فیصلہ آگیا۔۔ عدالت نے ملزمان کو کیا سزا سنا دی؟

تجارتی جنگ: کیا صدر ٹرمپ کے ٹیرف منصوبے کا واحد مقصد چین کو نشانہ بنانا تھا؟

مورچوں، بنکرز کی تباہی اور امن معاہدے کے سرکاری اعلانات کے باوجود پاڑہ چنار کی پانچ لاکھ آبادی اب بھی محصور

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم میں ریکارڈ اضافہ: کیا یہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے یا وجوہات کچھ اور ہیں؟

وقف کے متازع قانون پر پُرتشدد واقعات، مسلم لیگ اور جناح کا تذکرہ: ’ایک چائے والا کسی کو پنکچر والا کہہ کر مذاق اڑا رہا ہے‘

سونا سستا ہو کر دوبارہ مہنگا ہوگیا۔۔ جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

پیسوں کی ٹرے اٹھائے گھومتا رہا۔۔ وینا ملک اور ٹک ٹاکر کے ناچ گانے میں پولیس والے کی خدمت گزاری ! ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی