پیسوں کی ٹرے اٹھائے گھومتا رہا۔۔ وینا ملک اور ٹک ٹاکر کے ناچ گانے میں پولیس والے کی خدمت گزاری ! ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی


"وردی کو مذاق نہ بنائیں!"— سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے پنجاب پولیس کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا "کبھی کسی ویڈیو پر اتنی شرمندگی محسوس نہیں ہوئی!"— ایک صارف کی یہ جملہ اب پورے سوشل میڈیا کی زبان بن پر ہے، اور اس سب کی وجہ بنی ہے وہ ویڈیو جس میں ایک پولیس اہلکار کو ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے لیے نوٹوں سے بھری ٹرے اٹھائے اسٹیج کے کنارے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں منظر کچھ یوں ہے: وردی پہنے سرکاری اہلکار ہاتھوں میں کیش سے لبریز تھال تھامے کھڑا ہے، جبکہ کاشف ضمیر اپنی مخصوص سونے کی زنجیروں کے ساتھ اس ٹرے سے نوٹ نکالتے ہیں اور قوال کی دھنوں پر جھومتے حاضرین پر نچھاور کرتے جاتے ہیں۔ اس موقع پر وینا ملک بھی رقص کرتی نظر آئیں، اور سوشل میڈیا نے بس یہ منظر ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Azaad Digital (@azaadigital) "کیا یہ عوامی وردی ہے یا ذاتی نوکرشاہی؟"— صارفین غصے میں تبصرے کر رہے ہیں، پنجاب پولیس کو ٹیگ کر کے پوچھا جا رہا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے اہلکاروں کا یہ رویہ قابل قبول کیسے ہو سکتا ہے؟ یہ پہلا موقع نہیں جب کاشف ضمیر خبروں میں چھائے ہوں۔ وہ اس سے پہلے بھی 2021 میں تُرک اداکار انجین التان کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اپنے پالتو شیروں، بھاری سونے کی زنجیروں اور دھواں دھار سوشل میڈیا پریزنس کی بدولت وہ اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر 5.6 لاکھ فالوورز اور 13.6 ملین لائکس ہیں، اور وہ خود کو ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے سی ای او کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ مگر اس بار ان کا انداز اور شو بازی سوشل میڈیا صارفین کو بالکل بھی راس نہیں آئی۔ سوشل پلیٹ فارمز پر ایک ہی بات گونج رہی ہے: "وردی کا احترام کریں، یہ تفریح کا سامان نہیں!"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے؟ مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش سے متعلق الرٹ جاری

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

’تم دنیا سے غائب ہو جاؤ گے‘: ڈھاکہ کا خفیہ عقوبت خانہ اور وہ ’لاپتہ افراد‘ جو رہائی کے بعد بھی خوف کا شکار ہیں

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

ٹوٹی ونڈ سکرینز، ڈینٹ، پارٹس کی دگنی قیمتیں اور ایڈوانس بکنگ: اسلام آباد میں ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے متاثرین کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین پولیس کی حراست میں

نوجوان کے قتل کے الزام میں سابق پولیس ایس پی گرفتار: ’لاش کو چھپانے کے لیے گوبر استعمال کیا گیا‘

چینی سرمایہ کاری پر تشویش: چین کے پاس برطانیہ کے کتنے اہم انفراسٹرکچر کا کنٹرول ہے؟

بوڑھا باپ اور جوان بیٹا ایک ہی دن دلہا بن گئے۔۔ دلچسپ واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

دروازے سے برف ہٹاتے رہے۔۔ اسلام آباد میں شدید اولے گرنے سے عمر گل کے گھر کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو

مالیاتی خواندگی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی