اپنی گاڑیوں اور سولر پینل کو ژالہ باری سے کیسے محفوظ رکھیں؟ مفید مشورے جن سے لاکھوں روپے برباد ہونے سے بچ سکتے ہیں


گزشتہ دنوں اچانک ہونے والی ژالہ باری نے ملک کے دارلحکومت میں لاکھوں ، کروڑوں کا نقصان کردیا۔ ژالہ باری نہ صرف گاڑیوں کے باڈی اور شیشوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ سولر پینلز جیسے نازک آلات کو بھی خراب کر سکتی ہے۔ پاکستان میں حالیہ برسوں میں ژالہ باری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس لیے اب یہ جاننا ضروری ہو گیا ہے کہ آپ اپنی گاڑیوں اور سولر پینل کو اس قدرتی آفت سے کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ گاڑیوں کو ژالہ باری سے کیسے بچایا جائے؟ سب سے آسان اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اپنی گاڑی کو کسی محفوظ اور چھت والی جگہ پر کھڑا کیا جائے۔ اگر آپ کے پاس گیراج یا کارپورٹ موجود ہے تو ژالہ باری کے دوران گاڑی کو وہاں منتقل کر دیں۔ اگر یہ سہولت دستیاب نہ ہو تو ایک موٹا اور مضبوط کار کور استعمال کریں، خاص طور پر وہ کورز جو "ہیوی ڈیوٹی" یا "ویدر پروف" کہلاتے ہیں۔ ڈگی میں کم سے کم ایک موٹا کمبل ضرور رکھیں۔ اگر آپ اچانک کھلی جگہ میں ژالہ باری کا سامنا کریں تو فوری طور پر کمبل، گدّے یا حتیٰ کہ گاڑی کے اندر موجود کپڑے اور جیکٹس کا استعمال کر کے گاڑی کے شیشوں اور چھت کو ڈھانپ دیں۔ اس سے گاڑی کو براہ راست ٹکرانے والے اولوں سے کچھ حد تک تحفظ ملے گا۔ سولر پینل کو نقصان سے کیسے بچایا جائے؟ سولر پینل چونکہ گھر کی چھت پر لگے ہوتے ہیں اور عموماً کھلے آسمان کے نیچے ہوتے ہیں، اس لیے ژالہ باری کے دوران ان کو بچانا قدرے مشکل ہوتا ہے، لیکن ناممکن نہیں۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ نصب کرتے وقت ایسے سولر پینلز کا انتخاب کیا جائے جن میں "ٹیمپرڈ گلاس" استعمال ہوا ہو، جو ہلکی ژالہ باری برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزید تحفظ کے لیے ایک مخصوص "ہیل پروٹیکشن نیٹ" (Hail Protection Net) یا "سولر پینل شیلڈ" لگائی جا سکتی ہے، جو اولوں کے اثر کو پینل کی سطح تک پہنچنے سے پہلے کم کر دیتی ہے۔ بعض افراد اپنے پینلز پر عارضی ترپال یا موٹے پلاسٹک شیٹ لگا کر بھی نقصان سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر یہ طریقہ صرف اُس وقت کام آتا ہے جب ژالہ باری کی پیشگی اطلاع موجود ہو اور آپ کے پاس تیاری کا وقت ہو۔ بروقت معلومات اور پیشگی تیاری محفوظ رہنے کا ایک اہم حصہ موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھنا ہے۔ جب بھی محکمہ موسمیات ژالہ باری یا شدید طوفانی بارش کی پیش گوئی کرے، فوراً گاڑی اور سولر پینلز کی حفاظت کے انتظامات کریں۔ آج کل کئی موبائل ایپس اور ویب سائٹس بروقت الرٹس فراہم کرتی ہیں، ان سے فائدہ اٹھائیں۔ انشورنس کا کردار اگر آپ کی گاڑی یا گھر کی قیمتی اشیاء جیسے سولر پینلز کی انشورنس کروائی گئی ہے تو ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کی تلافی ممکن ہے۔ اس لیے گاڑی یا گھر پر انویسٹمنٹ کرتے وقت انشورنس کو نظرانداز نہ کریں، کیونکہ یہ چھوٹی سی سرمایہ کاری بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔ ژالہ باری ایک فطری عمل ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں، مگر اپنی گاڑیوں اور سولر پینلز کی حفاظت کے لیے بروقت اقدامات ضرور کیے جا سکتے ہیں۔ ایک چھوٹا سا کور، ایک مضبوط شیٹ یا پیشگی اطلاع ہی آپ کی قیمتی املاک کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔ جیسے جیسے موسمیاتی تبدیلیاں بڑھ رہی ہیں، ہمیں بھی اپنے رویے بدلنے ہوں گے — اور وہ چھوٹی چھوٹی تدابیر ہی بڑے فائدے دے سکتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’فلسطین پر بات کرو گے تو اُٹھا لیے جاؤ گے‘: امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کو ویزے منسوخ ہونے کا خوف

انڈیا کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کے بالوں کے بعد ناخن بھی ٹوٹ کر جھڑنے لگے، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بنا دیا

’1971 سے پہلے کے پرانے تعلقات کی طرف واپسی‘: کیا بنگلہ دیش کے ساتھ بگڑتے روابط انڈیا کے لیے نیا درد سر ہیں؟

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

آندھیاں، فلیش فلڈ اور گیند جتنے بڑے اولے: کیا ایپس بہتر پیش گوئی کرکے ہمیں محکمہ موسمیات سے پہلے خبردار کر سکتی ہیں؟

آہستہ آہستہ اور خاموشی سے کھانے میں چُھپے صحت کے راز

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

کراچی میں مظاہرین کے تشدد سے ایک احمدی شہری ہلاک: پولیس

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے؟ مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش سے متعلق الرٹ جاری

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی