جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے


Getty Imagesاپنے گھر میں جوتوں سمیت داخل ہونے سے آپ دراصل بہت سے جراثیم بھی ساتھ اندر لے جا رہے ہوتے ہیںمیری ماں کا ہمیشہ سے ایک اصول رہا ہے: گھر میں داخل ہوتے ہوئے جوتے اندر نہیں لائے جا سکتے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں- خاندان، پڑوسی، یا مہمان۔ آپ کو دہلیز کو عبور کرنے سے پہلے جوتا اتارنا پڑتا تھا۔بچپن میں میری رائے ان کے اس حکم پر الگ تھی۔ لیکن جیسے جیسے میں بڑی (اور سمجھدار) ہوئی مجھے احساس ہوا کہ یہ حکم جنونی نہیں تھا۔ یہ صحت، حفاظت اور حفظان صحت کے بارے میں تھا۔صفائی کا تعلق اکثر نظر آنے والی گندگی سے ہوتا ہے۔ لیکن جب جوتوں کی بات آتی ہے جو سطح کے نیچے چھپا ہوتا ہے وہ اکثر خورد بینی ہوتا ہے۔ یہ ذرا سے کیچڑ یا خشک گھاس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔جوتے میں بیکٹیریا کے ساتھ ساتھ الرجی یا زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جن میں سے بہت سے سنگین صحت کے مسائل سے منسلک ہوتے ہیں۔غور کریں کہ آپ کے جوتے ہر روز کہاں سے گزرتے ہیں: پبلک ٹوائلٹ، فٹ پاتھ، ہسپتال، اور میدانوں یا باغیچوں یا پارکس سے جہاں گھاس اور کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں اور کیڑے مار ادویات جیسے کیمیکلز سپرے کیے جاتے ہیں۔ امریکہ میں ایریزونا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر 96 فیصد جوتوں میں کولیفارم بیکٹیریا پائے گئے جو عام طور پر آنتوں میں پائے جاتے ہیں۔اس سے بھی زیادہ پریشان کن، 27 فیصد میں ای کولی ہے۔ یہ وہ بیکٹیریا ہے جو مختلف انفیکشنز کا سبب بنتا ہے جن میں سے کچھ جان لیوا ہیں۔ Getty Imagesآپ گھر میں ننگے پاؤں یا اِن جوتوں میں چل سکتے ہیں جو صرف اندر پہنے جاتے ہیںاگرچہ ای کولی کی کچھ اقسام بے ضرر ہوتی ہیں مگر اس سے دوسرے زہریلے بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جو خونی اسہال کا سبب بن سکتے ہیں اور ہیمولیٹک یوریمک سنڈروم کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ ایک جان لیوا حالت ہے جس کے نتیجے میں انسان کے گردے فیل ہو جاتے ہیں۔پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو مدافعتی نظام کی نشوونما کا خاص خطرہ ہوتا ہے۔ والدین کو یہ تشویش بھی رہتی ہے کہ کہیں ان کے منھ کے راستے جراثیم داخل ہو نہ ہوجائیں۔لیکن ای کولی واحد جراثیم نہیں جو آپ کے کمرے میں چھپ جاتا ہے۔ جوتے کلوسٹریڈیم ڈیفیسائل بھی لے کر آتے ہیں جو کہ بعض اوقات شدید اور تکلیف دہ اسہال کا باعث بننے والے بیکٹیریا کو بھی جوتوں میں لے کر آتے ہیں جو کہ نمونیا یا ہڈیوں پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم آر ایس اے ہے جو کہ دوا کے خلاف مزاحمت کرنے والا ’سپر بگ‘ ہے جو جِلد کے گہرے انفیکشن، نمونیا، یا خون کے مہلک انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔صحت کو خطرات فقط بیکٹیریا تک نہیں بلکہ اس سے آگے تک ہو سکتے ہیں۔ ہمارے جوتے کیمیکلز اور الرجی کے کیریئر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ باہر سے لائے جوتوں میں کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹیوں کو مارنے والی اور بھاری دھاتیں جیسے سیسہ شامل ہو سکتا ہے، جو خاص طور پر چھوٹے بچوں اور پالتو جانوروں کے لیے سنگین صحت کے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔سیسہ جو اکثر شہر میں دھول یا مٹی میں ہوتا ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ یہ دماغ کی نشوونما کو متاثر کر سکتا ہے اور مستقل علمی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔مزید یہکہ جرگ جیسے الرجین تلووں پر چپک سکتے ہیں، جس سے الرجی اور سانس کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے جس میں محفوظ پناہ گاہ ہونی چاہیے۔اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ سڑکوں پر استعمال ہونے والے اسفالٹ سیلنٹ میں سرطان پیدا کرنے والے مرکبات ہوتے ہیں۔ ایک امریکی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کیمیکل گھر کے اندر پائے جاتے ہیں اور گھر کی دھول میں باہر کی نسبت 37 گنّا زیادہ برقرار رہتے ہیں۔ اور یہ بتائیے کہ کون زیادہ وقت زمین کے قریب گزارتا ہے؟ بچے اور پالتو جانور۔ بچے رینگتے ہیں، کھیلتے ہیں اور اکثر اپنے ہاتھ منہ میں ڈالتے ہیں۔ پالتو جانور ان آلودہ سطحوں پر چلنے کے بعد اپنے پنجے چاٹتے ہیں۔ بیرونی جوتے گھر کے اندر پہننے سے آپ کا غیر ارادی طور پر سامنا نقصان دہ مادوں سے ہوجاتا ہے۔ صاف مٹی، صحت مند گھرGetty Imagesباہر سے گھر کے اندر لے جانے والے جوتوں میں پولن بھی ہو سکتے ہیں جو الرجی کو مزید بڑھانے کا ذریعہ بن سکتے ہیںیہ سب دیکھ کر مجھے اپنی ماں کی جوتے باہر اتارنے کے لیے تاکید اب ان کی جذباتیت نہیں لگتی۔ درحقیقت یہ صحت عامہ کے سب سے آسان اور موثر ترین اقدامات میں سے ایک ہوسکتا ہے جو آپ اپنے گھر پر لے سکتے ہیں۔داخل ہونے پر اپنے جوتے اتار کر، آپ نہ صرف قالین کو داغدار ہونے سے روکتے ہیں بلکہ آپ اپنے خاندان کو نقصان دہ جراثیم سے بھی بچاتے ہیں۔ اور سچ کہوں تو یہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ داخلے کے راستے پر جوتوں کے ذخیرہ کرنے کی جگہ مقرر کرنے پر غور کریں یا شاید جوتوں کا ریک یا ٹوکری، اور یہاں تک کہ مہمانوں کے لیے کچھ آرام دہ چپل بھی شامل کریں۔کسی کو اپنے جوتے اتارنے کے لیے کہنا پہلے تو عجیب ہوسکتا ہے لیکن اس بات کو نظر انداز کرنا آسان ہے کہ آپ کے گھر میں داخل ہونے جیسی معمول کی چیز اس طرح کے پوشیدہ خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ نوٹ: یہ تحریر منال محمد نے لکھی ہے جو برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر میں مائیکروبیالوجی کے شعبے میں سینئیر لیکچرر ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا پہلا دورۂ افغانستان: ’سکیورٹی اور سرحدی معاملات پر بات چیت‘

’فلسطین پر بات کرو گے تو اُٹھا لیے جاؤ گے‘: امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کو ویزے منسوخ ہونے کا خوف

انڈیا کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کے بالوں کے بعد ناخن بھی ٹوٹ کر جھڑنے لگے، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بنا دیا

’1971 سے پہلے کے پرانے تعلقات کی طرف واپسی‘: کیا بنگلہ دیش کے ساتھ بگڑتے روابط انڈیا کے لیے نیا درد سر ہیں؟

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

آندھیاں، فلیش فلڈ اور گیند جتنے بڑے اولے: کیا ایپس بہتر پیش گوئی کرکے ہمیں محکمہ موسمیات سے پہلے خبردار کر سکتی ہیں؟

آہستہ آہستہ اور خاموشی سے کھانے میں چُھپے صحت کے راز

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

کراچی میں مظاہرین کے تشدد سے ایک احمدی شہری ہلاک: پولیس

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے؟ مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش سے متعلق الرٹ جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی