
ایک طرف اپریل کی تپتی دوپہریں، دوسری طرف گرمی سے بے حال شہری، مگر اب محکمہ موسمیات نے کچھ راحت بھری خبر سنادی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج سے شہر قائد میں درجہ حرارت کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آج کراچی میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں خاصا بہتر ہوگا۔
تاہم مکمل سکون کی امید ابھی نہیں کی جاسکتی، کیونکہ آئندہ دو روز تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ دوسری طرف سندھ کے بیشتر علاقوں میں 24 سے 29 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ شہر سے باہر رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔