پاکستان کی پہلی سڑک جو بجلی پیدا کرے گی


حال ہی میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں ملک کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی سڑک مکمل کر لی گئی ہے اور اسے پاکستان کی سب سے جدید سڑک قرار دیا جارہا ہے- حکام کے مطابق یہ جدید سڑک لاہور شہر کے وسط میں واقع ہے اور اسے روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے- اس سڑک کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے تھا جبکہ اس منصوبے یو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کے مطابق سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔ اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کا سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد معطل کرنے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان، ’انڈیا کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے‘: پاکستان

انڈیا کا سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد معطل، واہگہ بارڈر بند اور سفارتی عملہ محدود کرنے کا اعلان

ہر تین منٹ میں ایک موت: انڈیا کی سڑکیں جن کا شمار دنیا کی سب سے غیر محفوظ شاہراہوں میں ہوتا ہے

ٹیسلا کے منافع میں کمی کے بعد ایلون مسک کا امریکی حکومت کو کم وقت دینے کا فیصلہ

بے چینی آپ کی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے اور اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی

کھال سے کتاب کی جلد، ہڈیوں سے طبی مطالعہ اور چہرے کا خاکہ: محبوبہ کو قتل کرنے والا شخص جس کے جسم کو نشان عبرت بنا دیا گیا

نئے پوپ کا انتخاب: کراچی، تہران اور بغداد جیسے مسلم اکثریتی ممالک کے ’کارڈینلز‘ اہم کیوں؟

پہلگام حملہ: ’بیٹے نے حملہ آوروں کو کہا کہ میرے والد کو مار دیا تو مجھے اور میری ماں کو بھی مار ڈالو‘

’میں چار دن کے لیے ہسپتال گئی مگر دو سال تک وہاں سے باہر نہ نکل سکی‘

ایف این ڈی: ’میں چار دن کے لیے ہسپتال گئی تھی مگر پھر دو سال تک وہاں سے باہر نہ نکل سکی‘

پاکستان کی پہلی سڑک جو بجلی پیدا کرے گی

راولپنڈی میں سات سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کے الزام میں ماموں کی گرفتاری اور پراسرار حالات میں ہلاکت

پہلگام حملے میں انڈین بحریہ کے افسر سمیت 26 ہلاک: لاشیں سرینگر پہنچا دی گئیں، امت شاہ کی لواحقین سے ملاقات

پہلگام حملے میں انڈین بحریہ کے افسر سمیت 26 ہلاک: مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس، پاکستان کا اظہارِ افسوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی