فیصل رحمان کا شادی نہ کرنے کے بارے حیران کن انکشاف


اداکار فیصل رحمان نے کم عمری ہی سے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے، نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔ ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔ نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔ فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر بھارت کو کرارا جواب

ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش

معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

ٹیچر نے خود موبائل دیا اور پھر ویڈیو بنائی۔۔ معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ! ذمہ دار کون؟

کچھ سائے گھر آگئے تھے تو سیریز بند کردی۔۔ ازلان شاہ اور وریشہ ہر مہینے یوٹیوب سے کتنے پیسے کماتے ہیں؟

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی