
پاکستانی یوٹیوب جوڑی اذلان شاہ اور وریشہ نے حال ہی میں ایک مشہور پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کئی دلچسپ باتوں سے پردہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراؤنی کہانیوں اور خوفناک پوڈکاسٹ نے نہ صرف ان کے ناظرین کو چونکایا بلکہ ان کے اپنے گھر کا ماحول بھی عجیب ہوتا جا رہا تھا۔ یہاں تک کہ اسٹوڈیو کے بعد غیر مرئی سائے ان کے گھر آ گئے جس کی وجہ سے انہیں سیریز بند کرنا پڑی۔
View this post on Instagram A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)
میزبان مبشر ہاشمی کی جانب سے یوٹیوب آمدنی پر سوال ہوا تو اذلان نے گول مول انداز میں کہا، "فیگر تو نہیں بتا سکتا، لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہم دونوں ہر سال دو سے تین ممالک گھوم لیتے ہیں۔" وریشہ نے وضاحت کی کہ ان کی کمائی مہینے کے حساب سے کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)
اسی گفتگو میں اذلان نے شاہ رخ خان سے ہونے والی ایک غیر متوقع ملاقات کا قصہ بھی سنایا، جس نے محفل کو اور بھی دلچسپ بنا دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یوٹیوبر رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ کے تنازع پر اپنی رائے دی اور شادی شدہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ دل چسپ ٹپس بھی شیئر کیں۔